یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
وٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 63 فیصد تک اضافے کا فیصلہ.
مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر سامنے آگئی ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 63 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو دی جانے والی ماہانہ سبسڈی 54 فیصد کم کرکے 3.6 ارب کے بجائے 1.65 ارب روپے کردی جائے گی۔اس طرح ماہانہ سبسڈی میں تقریباً دو ارب روپے کی کمی ہوجائے گی۔
تاہم، یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیائے ضروریہ خریدنے والے چار لاکھ غریب ترین افراد کو قیمتوں میں اضافے سے تحفظ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ان کا فی کس خریداری کوٹا بھی برقرار رکھا گیا ہے۔سبسڈی میں بھاری کمی کے باوجود وزارت خزانہ کو بقایاجات کلیئر کرنے کے علاوہ 16ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی دینی پڑے گی۔ حکومت اس وقت یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا 40 روپے فی کلوگرام فروخت کرنے کیلیے 52 روپے فی کلوگرام سبسڈی دے رہی ہے، حتمی منظوری کے بعد آٹے کا نرخ بیس روپے اضافے کے بعد 65 روپے فی کلوگرام ہوجائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
چینی کا موجودہ رعایتی نرخ 70 روپے فی کلوگرام ہے، جس پر حکومت کو 21 روپے فی کلوگرام سبسڈی دینی پڑ رہی ہے، اس کا نیا نرخ دس روپے اضافے کے ساتھ 80 روپے فی کلوگرام ہوجائے گا۔ گھی اور کوکنگ آئل اس وقت 300 فی کلوگرام فروخت کیا جارہا ہے، جس پر 114روپے فی کلوگرام سبسڈی دی جارہی ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں فی کلوگرام 74روپے یا 89 روپے اضافہ کرنے کی تجویز ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔