باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ بارے حبیب جان کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہے
جس میں حبیب جان ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہیں کہ 2012کے آپریشن کے بعد پیپلزپارٹی نے عزیربلوچ سے دوبارہ رابطہ کیا،آصف زرداری کی خواہش تھی ا ن کے منہ بولے بھائی لیاری سے الیکشن لڑیں ،وزارت داخلہ رحمان ملک کی صورت میں ان کے دروازے پرکھڑی رہا کرتی تھی گروپ پورے کراچی میں آئی جی سندھ تک کے تبادلے کرتا تھا،
حبیب جان کا مزید کہنا تھا کہ بقول چودھری اسلم ،رحمان ملک تمام معاملات کاسرغنہ مجھےگردانتےتھے،عزیر بلوچ سے قائم علی شاہ ،شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور نے ملاقاتیں کیں،میرے دفتر پر حملہ ہوا،میرا بھائی شہید ہوا،لیاری آپریشن کے بعد عزیر بلوچ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے،عزیر بلوچ کو پیپلز پارٹی کی جانب سے 5کروڑ روپے دیئے گئے،حکومت خطرے میں آئی تو عذیر بلوچ کے پیپلز پارٹی سے تعلقات ختم ہوگئے،
Crime & politics have gone hand in hand.
Mafia Don Asif Zardari & his henchman Qadir Patel exposed yet again by Habib Jan who was once, in the middle of it all. https://t.co/JAT4CqxZjh pic.twitter.com/U2sLdDRIVJ— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) July 11, 2020
حبیب جان کا مزید کہنا تھا کہ زرداری بھی یاروں کا یار ہے اس میں کوئی شک نہ،ٹپی ایک دن چودھری اسلم اورفیصل رضا عابدی کے ساتھ دندناتے ہوئے لیاری پہنچ گئے مظر ٹپی پچاس گاڑیوں کےاسکواڈ میں لیاری پہنچے ،اس وقت کے ڈپٹی کمشنر کا فون آیاکہ یہ آپ نے کیا کیا؟میں نےکہاکراچی کےبلوچ متحدہورہےہیں،مظفر ٹپی آن ٹپکے جس سے جھگڑے کی بنیاد شروع ہوئی ،
علی زیدی ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لیے جے آئی ٹی کو متنازع بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
جے آئی ٹی رپورٹ، کس نے کہا تھا کہ سندھ پولیس دستخط نہیں کر رہی؟ علی زیدی ویڈیو سامنے لے آئے
شاہ محمود قریشی سانحہ اے پی ایس کی ذمہ دار ٹی ٹی پی قیادت سے قطر میں ملتے رہے، شرجیل میمن
جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ کر تو لگتا ہے کہ عزیر بلوچ سندھ حکومت کا وزیر تھا، انور لودھی