بالی وڈ اداکار ورون دھون ایک محنتی اداکار ہیں ان کے والد ایک بڑے ڈائریکٹر ہیں لیکن انہوں نے محنت کے ساتھ اپنا نام بنایا ہے.انہوں نے اپنی محنت کے بل پر بڑے برینڈز سے کام حاصل کیا ہے، ورون دھون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اپنی پچھلی فلم جگ جگ جیو کے لئے بہت محنت کی اور میں اعصابی طور پر بیمار پڑ گیا ، انہوں نے کہاکہ کام کی زیادتی کی وجہ سے مجھے ویسٹیبولر ہائپو فنکشن نامی اعصابی بیماری لاحق ہوگئی، جس نے مجھے بہت زیادہ ذہنی دباﺅ میں ڈال دیا ہے۔ورون دھون نے بتایا کہ کورونا وباءکے بعد وہ اپنی فلموں کے حوالے سے بہت زیادہ ذہنی دباﺅ محسوس کرنے لگے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ”میں نے جگ جگ جیو کے لئے اپنی انرجی ایسے لگائی کہ جیسے میں‌فلم نہیں کر رہا بلکہ الیکشن لڑ رہا ہوں ”. انہوں نے کہا کہ میں اپنی صحت کی بہتری کے لئے جسمانی ورزش کررہا ہوں اور مختلف سرگرمیوں میں‌حصہ لے رہا ہوں تاکہ میں زہنی طور پر پرسکون ہو سکوں اور بہتر طریقے سے زندگی کو آگ لیکر چل سکوں‌. یاد رہے کہ ورون دھون ایک ایسے اداکار ہیں جن کا سب سے زیادہ نام عالیہ بھٹ کے ساتھ جڑا .

 

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی غدر ٹو کا ٹریلر 27 جولائی کو ریلیز ہو گا

فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے حوالے سے اپنے مداحوں سے کیا ریکوسیٹ کر دی ؟‌

کراچی لاہور سے دو سو سال پیچھے ہے آغا علی

Shares: