ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا بیان جاری

ہمارا مقصد یوکرین میں جنگ کے غیر مؤثر طرز عمل پر احتجاج کرنا تھا
0
49
Russia

روس میں بغاوت کی کوشش کرنے والی نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یووگینی پری گوژن کا کہنا ہے کہ ماسکو کی طرف پیش قدمی حکومت کا تختہ اُلٹنے کے لیے نہیں کی گئی تھی۔

باغی ٹی وی : بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد اپنے پہلے بیان میں یووگینی پری گوژن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا مارچ ناانصافی کے خلاف شروع کیا تھا، ہمارا مقصد یوکرین میں جنگ کے غیر مؤثر طرز عمل پر احتجاج کرنا تھا، ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا ہمارے مارچ سے روس میں سنگین سکیورٹی مسائل سامنے آئے، واپسی کا فیصلہ روسی فوجیوں کا خون بہانے سے بچانے کے لیے کیا۔

روس کی صورت حال سے قطع نظر ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے،امریکی‌صدر

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا، تو بھارت کے تقسیم ہونے کا آغاز …

دوسری جانب روس میں بغاوت کے معاملے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف بغاوت میں ملوث نہیں تھے نہ ہی ہم نے اس معاملے میں کچھ کیا ہے، بغاوت کی کوشش روسی نظام کے اندر کی جدوجہد کا حصہ ہے، امریکا یا اس کے اتحادی اس میں ملوث نہیں تھے، میں نے اتحادیوں سے بھی رابطہ کیا تھا سب نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پیوٹن کو کوئی بہانہ نہیں دیا جائے گا کہ وہ اس معاملے کا مغرب یا نیٹو پر الزام لگائے روس کی صورت حال کہاں جا رہی ہے یہ کہنا قبل ازوقت ہے، روس کی صورت حال سے قطع نظر ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

چین کا روس کی حمایت کا اعلان

ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع

اس کے برعکس چین نے روس میں کرائے کے فوجیوں پر مشتمل نجی فوج ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت کے تناظر میں ماسکو کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے چین کی وزارت خارجہ نے ایک مختصر بیان میں اس واقعے کو “روس کا اندرونی معاملہ” قرار دیا کہا کہ روس کے دوست ہمسایہ اور نئے دور کے لیے ہم آہنگی کے جامع اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر، چین قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور ترقی اور خوشحالی کے حصول میں روس کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ روس میں نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ نے ہفتے کو بغاوت کی کوشش کی تھی،ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے اپنے فوجیوں کو ماسکو کے 200 کلومیٹر (124 میل) کے اندر لے جانے سے پہلےبیلاروس کی مصالحتی کوششوں سے پیش قدمی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

ساف چیمپئین شپ میں میزبان بھارت کی بد انتطامی

Leave a reply