پی ٹی آئی کی طرف سے ویڈیو کا الزام:مریم نواز نے جواب دے دیا

0
41

لاہور:پی ٹی آئی کی طرف سے ویڈیو کا الزام۔ مریم نواز نے جواب دے دیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے جوحقائق پیش کیے جارہے ہیں وہ ان کے بارے میں نہیں جانتیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہے ہیں مگر باوجود اسکے کہ عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا،سزائے موت کی چکی میں رکھا،میں نا کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں نا ذاتی انتقام پر۔انسان کی ذاتی ونجی زندگی اسکا اور اللّہ ربّ العزت کا معاملہ ہے۔برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے

 

دوسری طرف اس پری پلاننگ کا انکشاف کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ن لیگ عمران خان کے خلاف جعلی ویڈیو اسکینڈل لانا چاہتی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ جعلی ویڈیوز کیلئے اب غیر ملکی فرمز کو استعمال کر رہی ہے، ن لیگ عمران خان کے خلاف جعلی ویڈیو اسکینڈل لانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ن لیگ کی پالیسی کا لازمی حصہ ہے، یاد رکھیں بی بی کی فوٹو شاپ تصاویر کے پمفلٹ گرائے گئے تھے، ن لیگ پھر سے یہ گندی چال عمران خان کے خلاف دہرانا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پھر سے اپنی پرانی گندی چالوں پر اتر آئی ہے، کرائم منسٹر کو احساس ہونا چاہیے کہ کچھ بھی کرلیں لوگ ان کے خلاف ہیں، لوگ امپورٹڈ حکومت کے خلاف کھڑے ہوچکے ہیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے مزید کہا کہ کرائم منسٹر امریکا کی حکومت تبدیلی کی سازش کا تحفہ ہیں۔

Leave a reply