ایس او پیز کی دھجیاں سیاستدانوں نے اڑائیں :اسدعمر

0
28

اسلام آباد: ایس او پیز کی خلاف ورزیاں عام لوگوں سے نہیں‌ سیاستدانوں کی طرف سے ہوئیں:،اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہےکہ ایک سال میں کورونا ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں کی طرف سے آئی ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات چند ماہ ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی اور انتخابات سے پہلے ایک خصوصی ویکسی نیشن مہم چلانے کا کہا تھا لیکن اس بات سے اتفاق نہیں کیا گیا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد سے آزاد کشمیر میں کوروناکیسز کی شرح میں اضافہ ہوا اور علاقے میں اب کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد کے درمیان چل رہی ہے، آزاد کشمیر میں کورونا پھیلاؤ میں انتخابات نے سپراسپریڈر کے طور پر کام کیا ہے۔

 

این سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلاول دھمکی دے رہے تھے کہ کراچی میں کورونا پھیلتا ہے تو ذمہ دار وزیر اعظم اور وزرا ہوں گے، اب پی ڈی ایم نے کراچی میں اس ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ایک سال میں کورونا ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں کی طرف سے آئی ہیں۔

یاد رہےکہ اس دوران ایسے سیکڑوں واقعات سامنے آئےجن میں یہ دیکھا گیا کہ بڑے ، امیرزادوں اورایسے ہی سیاستدانوں کی طرف سے کورونا سے بچاو کی حفاظتی تدابیرکی دھجیاں بکھیری گئیں جس کی وجہ سے عامتہ الناس بھی متاثرہوئے

Leave a reply