ویزا قواعد کی خلاف ورزی،سینتھیا کیخلاف کاروائی کی درخواست پر نوٹس جاری

0
25

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کی ٹویٹس کا معاملہ،ویزا قواعد کی خلاف ورزی پر سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے گئے

اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نےوزارت داخلہ سے3جولائی تک جواب طلب کرلیا،پی پی پی راولپنڈی کے رہ نما چودھری افتخارنےتنویراختر ایڈووکیٹ کے ذریعےدرخواست دی

عدالت نے متفرق درخواست کوسنتھیارچی کوڈی پورٹ کرنےکی مرکزی درخواست کےساتھ مقررکرنےکی ہدایت کر دی.

واضح رہے کہ 26 جون کو بھی ویزا قواعد کی خلاف ورزی کے حوالہ سے درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تھی،

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سنتھیا رچی کے ویزےکی مدت ختم ہو چکی ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے معلوم کہ ویزے کی میعاد ختم ہو چکی ہے؟

وکیل نے کہا کہ سنتھیا ڈی رچی نے خودسوشل میڈیا میں ویزےکی میعاد ختم ہونےکااعتراف کیا ،سنتھیا رچی نے ایف آئی اے کو کہا کہ وہ بزنس کر رہی ہیں،سنتھیا نےپیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کے خلاف سوشل میڈیا پربیانات دیے،

عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد وفاق، وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی۔

سنتھیا ڈی رچی کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، پیپلز پارٹی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری چودھری افتخار نے درخواست جمع کرائی درخواست میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی فریق بنایا گیا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنتھیا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کی رسائی حساس اداروں تک ہے سنتھیا دس سال سے پاکستان میں ہے اور اس کے ذرائع آمدن کا معلوم نہیں اور نہ ہی سنتھیا کا کوئی کاروبار ایس ای سی پی کے پاس بھی رجسٹرڈ ہے ۔

درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ سنتھیا نے بے نظیر بھٹو پر بھی الزامات عائد کیے اور عالمی سطح پر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے معاملے کی انکوائری کر رہا ہے امریکی شہری کی سرگرمیاں محدود کی جائیں امریکی شہری سنتھیا رچی کا ویزہ مارچ میں ختم ہو چکاپاکستان میں قیام غیر قانونی ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنتھیا کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کریں

سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

سینتھیا، رحمان ملک، قانونی جنگ جاری، رحمان ملک نے بھجوایا تیسرا نوٹس

میرے ساتھ جو ہوا بلاول نے مذمت کیوں نہیں کی؟ میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے؟ سینتھیا

واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔

سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔

سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی‌ ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے

Leave a reply