وٹامن اے کی کمی کی چند نشانیاں

0
170

وٹامن اے کا شُمار اُن وٹامنز میں ہوتا ہے جو پانی میں حل نہیں ہوتے اور چکنائی کے ساتھ جسم میں جذب ہوتے ہیں اور ہمارے جسم کے فنکشنز کو فعال رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں خاص طور پر بینائی قوت مدافعت اور جلد کی صحت میں وٹامن اے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہےترقی یافتہ ممالک میں عام طور پر لوگ وٹامن اے کی کمی کا شکار نہیں ہوتے اور اس وٹامن کی کمی کا شکار ترقی پزیر ممالک بشمول پاکستان کے لوگ بڑی تعداد میں ہیں خاص طور پر حاملہ خواتین اور وہ خواتین جو بچوں کو دُودھ پلاتی ہیں چھوٹے اور بڑے بچے اس وٹامن کی شدید کمی کا شکار ہیں کُچھ دائمی بیماریاں خاص طور پر دائمی ڈائریا بھی جسم کو اس وٹامن کی کمی کا شکار بنا دیتا ہے
وٹامن اے کی کمی کی نشانیاں درج ذیل ہیں

وٹامن سی کی کمی کی چند اہم نشانیاں

آنکھوں کی خُشکی:
آنکھوں کی صحت کا خراب ہونا وٹامن اے کی کمی کی سب سے بڑی نشانی ہے اور وٹامن اے کی شدید کمی بینائی سے محرومی کا باعث بن سکتی ہے اور وٹامن اے کی کمی آنکھوں کی نمی ختم کر کے آنکھوں کو خشک کر دینے کا باعث بنتی ہے خشک آنکھوں میں آنسو نہیں پیدا ہوتے اور یہ وٹامن اے کی کمی کی سب سے پہلی علامت ہے اور پاکستان میں بچے بڑی تعداد میں اس کمی کا شکار ہیں وٹامن اے کا زیادہ استعمال آنکھوں کی خُشکی کو ختم کر سکتا ہے اور اس کے لیے وٹامن اے کے سپلیمنٹس کا استعمال کرنا بہت ضروری ہے ایک تحقیق کے مُطابق چھوٹے اور بڑے بچوں کو اگر مسلسل سوا سال تک وٹامن اے کا سپلیمنٹ استعمال کروایا جائے تو اُن میں ڈرائی آئیز کی بیماری ٹھیک ہوجاتی ہے
رات کا اندھا پن:
وٹامن اے کی شدید کمی نائٹ بلائینڈ کر دیتی ہے یعنی رات کے وقت بینائی کو ختم یا بہت کمزور کر دیتی ہے اور یہ بیماری ترقی پذیر ممالک خاص طور پر پاکستان میں بہت سے افراد کو متاثر کر رہی ہے ایک تحقیق کے مُطابق خواتین اس بیماری کا زیادہ شکار ہوتی ہیں اور وہ خواتین جن کی بینائی رات کو کم یا ختم ہوجائے کو وٹامن اے کا سپلیمنٹ دینے سے 6 ہفتے کے اندر اس بیماری پر 50 فیصد تک قابو پایا جاسکتا ہے
خشک جلد:
وٹامن اے ہماری جلد کو صحت مند رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے یہ سکن کے ڈیڈ سیلز کو مرمت کرتا ہے اور جلد پر انفلامیشن کو روکتا ہےوٹامن اے کی کمی جلد کی بہت کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے جس میں ایگزیما کی بیماری خاص طور اسی وٹامن کی کمی سے پیدا ہوتی ہے ایگزیما میں جلد خُشک ہوجاتی ہے اور جلد پر خارش ہوتی رہتی ہے اور سُوجن ظاہر ہوجاتی ہے اور بہت سی میڈیکل تحقیقات کے مُطابق اس بیماری کو وٹامن اے سے پھرپُور کھانے اور وٹامن اے کے سپلیمنٹ استعمال کرنے سے ختم کیا جاسکتا ہےایک اور تحقیق کے مُطابق ایگزیما کے شکار افراد میں اگر وٹامن اے 10 سے 40 ملی گرام روزانہ مقدار بدل بدل کر استعمال کروایا جائے تو تین مہینے میں اس بیماری پر 50 فیصد سے زیادہ قابو پایا جاسکتا ہے ڈرائی سکن یعنی جلد کی خُشکی کئی اور وجوہات کی وجہ سے بھی پیدا ہو سکتی ہے اور اس کے علاوہ وٹامن سی کی کمی بھی جلد کو خُشک کر دینے کا باعث بنتی ہے

سہانجنا کے معجزاتی طبی فوائد


بانجھ پن اور حمل کا نہ ٹھہرنا:
مردوں اور خواتین میں عمل تولید اور بچوں کی ماں کے پیٹ کے اندر پرورش میں یہ وٹامن انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اور اگر آپ کے اندر حمل نہیں ٹھہر رہا یا کسی مرد میں بانجھ پن ہے تو عین ممکن ہے کہ آپ وٹامن اے کی کمی کا شکار ہیں
کمزور نشوونما:
ایسے بچے جو وٹامن اے کی کمی شکار ہوتے ہیں اُن کی جسمانی نشوونما وقت پر نہیں ہوتی کیونکہ یہ وٹامن جسمانی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہے اور پاکستان میں بچے بڑی تعداد میں نشوونما کی کمی کا شکار ہیں ایک تحقیق کے مُطابق صرف وٹامن اے کے سپلیمنٹ بچوں کی نشوونما میں کمی کو ٹھیک کرسکتے ہیں انڈونیشیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مُطابق جن بچوں کو وٹامن اے کے سپلیمنٹ دیئے گئے اُن کے قد میں وٹامن اے استعمال نہ کرنے والے بچوں کی نسبت 0.15 انچ زیادہ اضافہ دیکھا گیا
گلے اور سینے کا انفیکشن:
گلے اور سینے میں بار بار انفیکشن کا ہونا وٹامن اے کی کمی کی وجہ سے ہوسکتا ہے اور پاکستان میں سکول جانے والے بچے عام طور پر ایک دو مہینے کے بعد اس انفیکشن میں مُبتلا ہو کر بیمار ہوجاتے ہیں اور اگر اُنہیں وٹامن اے سے بھرپور کھانے کھلائے جائیں تو اُن کی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور وہ کم بیماری کا شکار ہوں گے

پپیتا کھانے کے زبردست اور حیران کُن فائدے


زخموں کا جلد نہ بھرنا:
چوٹ سے لگنے والے زخم یا آپریشن کے بعد زخم کا دیر سے بھرنا وٹامن اے کی کمی کی وجہ سے ہوسکتا ہے کیونکہ وٹامن اے جلد کے اندر استعمال ہونے والی ایک اہم پروٹین کلوجن کو پیدا کرتا ہے جو جلد کو صحت مند رکھتی ہے اور اگرزخم لگنے کے بعد وٹامن اے کا استعمال زیادہ کیا جائے تو یہ زخم کو جلد بھر دینے میں انتہائی ا ہم کردار ادا کرتا ہے
چہرے پر کیل مہاسے اور ایڑھیوں کا پھٹنا:
وٹامن اے جلد کو تروتازہ اور چمکدار بناتا ہے اور کیل مہاسوں کا پیدا ہونا اور خاص طور پر سردیوں میں ایڑھیوں کا پھٹنا اس وٹامن کی کمی کا باعث ہو سکتا ہے اور میڈیکل سائنس کی بہت سی تحقیقات کے نتائج کے مطابق وٹامن اے کا زیادہ استعمال کیل مہاسوں کو جلد پر پیدا نہیں ہونے دیتا کیل مہاسوں کی صورت میں وٹامن اے سے بھر پور لوشنز کا استعمال بھی انتہائی مفیدثابت ہوتا ہے

بڑی آنت کو صاف ستھرا اور صحت مند رکھنے کے طریقے


جسم کی قوت مدافعت
ہمارے جسم کا امیون سسٹم یعنی قوت مدافعت جسم کو جراثیموں سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت دیتا ہے اوران جراثیموں کا خُودبخود خاتمہ کر دیتا ہے لیکن اگر قوت مدافعت کمزور ہو تو یہ جراثیم ہمیں بہت جلد بیمار کر دیتے ہیں اور ہماری صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں وٹامن اے ہماری قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لہذا وٹامن اے سے بھرپُور کھانے ہمیں ایسے جراثیموں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں
وٹامن اے سے بھر پُور کھانے
وٹامن اے کی 2 اقسام ہیں پرفارمڈ وٹامن اے اور پرو وٹامن اے اور یہ دونوں اقسام بہت کھانوں سے حاصل کی جاسکتی ہیں پرفارمڈ وٹامن اے مچھلی گوشت انڈوں اور دودھ سے بنی مصنوعات سے حاصل کیا جاسکتا ہے اور پرو وٹامن اے سُرخ سبز اور پیلی سبزیوں اور فروٹس میں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے

Leave a reply