وویک اوبرائے نے موت سے متعلق خبروں پر مداحوں کی غلط فہمی دور کردی

0
33

بالی ووڈ اداکار وویک ابرائے کی کورونا وائرس سے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارنے مداحوں کی غلط فہمی دو ر کر دی-

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حا ل ہی میں 59 سالہ تامل فلموں کے اداکار و کامیڈین وویک کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے تھے تاہم نام کی مماثلت کی بنا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ تامل ہیرو کے بجائے بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے انتقال کر گئے ہیں۔

وویک کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی سوشل میڈیا پر اداکار کے چاہنے والے اُن کی تصاویر کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے رہے لیکن جب یہ خبر وویک اور اُن کی فیملی تک پہنچی تو انہوں نے سوشل میڈیا پر افواہوں کی تردید کردی۔

ویک اوبرائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چنئی کے اسپتال میں میرے داخل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میں یہاں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں بالکل صحتمند ہوں اور اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی میں موجود ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تامل انڈسٹری کے اداکار وویک کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ میں ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں-

واضح رہے کہ رواً ماہ 17 اپریل کو تامل اداکار ویویک شدید قسم کا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے-

بھارتی اداکارویویک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

Leave a reply