ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اسے خریدنا یا بیچنا حرام ہے،مولانازاہد محمود قاسمی

0
219
zahid qasmi

چیئرمین مرکزی علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں ووٹ کی شرعی حیثیت اور امیدوار کیسا ہونا چاہئے کے موضوع پر جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ امانت ہے اس کا صحیح استعمال اسلامی فریضہ ہے نیک اور صالح امیدواروں کو ووٹ دیا جائے.

مولانا زاہد محمود قاسمی کا کہنا تھا کہ ووٹ ایک شہادت سفارش اور وکالت ہے اگر اس کا استعمال صحیح کرو گے تو اجر ملے گا اور اگر اس کا استعمال غلط کیا تو باعث مواخذہ ہوگا قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں حق رائے دہی یا ووٹ کا استعمال درحقیقت گواہی اور حکومتی نظم و نسق میں معاون و مدد گار کی حیثیت رکھتا ہے اس لحاظ سے حق رائے دہی کے استعمال اور ووٹ دیتے وقت امیدوار کی دیانت و امانت دینداری فرض شناسی خوف خدا حب الوطنی کردار و گفتار کو پیش نظر رکھنا ایک دینی و معاشرتی فریضہ ہے ووٹ کا غلط استعمال گویا قصداً و عمداً جھوٹی گواہی دینے کے مترادف ہے8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے دن اپنے ووٹ کی طاقت کی سچائی سے حق و صداقت کا پرچم بلند کریں آج عہد کریں کہ اپنے ووٹ کے استعمال میں مکمل دیانتداری سے کام لیں گے صرف نیک متقی دیانتدار اور صرف اہل اور ملک و قوم کے حقیقی خیرخواہ امیدواروں کے حق میں ووٹ کی شہادت کی گواہی استعمال کریں گے ووٹ کی خرید و فروخت حرام ہے ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اسے خریدنا یا بیچنا حرام ہے ووٹ استعمال کرنے کا مقصد ایسے باکردار لوگوں کو منتخب کرنا ہے جو ملک کے خیر خواہ ہوں ملکی مفاد ملکی بقاء اور استحکام کا درد رکھنے والے ہوں اسلام ان کی اولین ترجیح ہو خلاصہ یہ ہوا کہ ہمارا ووٹ تین حیثیتیں رکھتا ہے ایک شہادت دوسرا سفارش اور تیسرا حقوق مشترکہ میں وکالت تینوں حیثیتوں میں جس طرح نیک صالح قابل آدمی کو ووٹ دینا موجب ثواب ہے اسی طرح نا اہل شخص کو ووٹ دینا جھوٹی شہادت بھی ہے بری سفارش ناجائز وکالت کے معاشرے پر تباہ کن ثمرات مرتب ہوں گے

حلف اٹھا کر پیسے لیں، ووٹ نہ دیں،گنہگار نہیں ہوں گے،راشد محمود سومرو

پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے کل کو شہیدوں کو کیا منہ دکھائیں گے؟احسن اقبال

عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

Leave a reply