حلف اٹھا کر پیسے لیں، ووٹ نہ دیں،گنہگار نہیں ہوں گے،راشد محمود سومرو

0
144
rashid

جمعیت علماء اسلام کے رہنما، بلاول کے مقابلے میں لاڑکانہ سے امیدوار علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ قرآن پر حلف اٹھا کر مخالفین سے پیسے لیں اور انہیں ووٹ نہ دیں ،فتویٰ دیتا ہوں کہ گنہگار نہیں ہونگے

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی ف سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو جو لاڑکانہ میں اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، انہوں نے ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے بدلے پیسے چاہیے تو قرآن پر حلف لے کر بھی پیسے لے لیں مگر مخالفین کو ووٹ نہ دیں میں فتوی دیتا ہوں کہ آپ گناہ گار نہیں ہوں گے،مخالفین آپ کو ووٹ کے بدلے میں 5 تا 20 ہزار روپے تک دیں گے،انتخابات آرہے ہیں پیسے دل سے قبول کریں تھوڑے دن مزید انتظار کریں جیسے جیسے الیکشن قریب آئے گا ریٹ بھی بڑھتا جائے گا،

راشد محمود سومر و کا کہنا تھا کہ اگر اب کی بار سندھ میں جمعیت علمائے اسلام کا مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو جعلی وڈیرے یاد رکھیں دس لاکھ کارکنان کے ساتھ اسمبلی کا گھیراؤ کرکے اپنا مینڈیٹ واپس لیکر دکھائیں گے ۔

سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

 بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

Leave a reply