حب :خضدار کی تحصیل وڈھ میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی اہم پریس کانفرنس

دونوں فریقین سے ہماری باتیں ہوئیں جس کے بدولت قبائلی جنگ کا خطرہ تھا وہ ٹل گیا۔میر ضیاء اللہ لانگو

حب/لسبیلہ ،باغی ٹی وی (حکیم بلوچ نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا وڈھ میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس
صوبائی وزیر داخلہ کے ہمراہ ایم پی اے زابد ریکی ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ ڈی آئی جی پرویز خان عمرانی ایس ایس پی فہد خان کھوسہ ودیگر آفیسران موجود تھے
صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ سردار اختر جان مینگل میر شفیق الرحمن مینگل نے ہمیں جو عزت دی ہے ہم ان کے مشکور ہیں۔
الحمداللہ دونوں فریقین سے ہماری باتیں ہوئیں جس کے بدولت جو جنگ کا خطرہ تھا وہ ٹل گیا، .اس سے قبل علماء کرام اور سردار اسلم بیزنجو سردار نصراللہ خان ساسولی و دیگر نے امن قائم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کئے تھے.
عوام بے فکر رہیں گشیدہ صورتحال کو ختم کرنے کے لیے مثبت بات چیت ہوئی ہے حالات پر جلد قابو پایالیا جائیگا ۔
وڈھ کے موجودہ صورتحال کے متعلق صوبائی حکومت کی طرف سے آئی ہوئی وفد علاقے کے پرامن فضا کو بحال کرنے کے لیے بہترین کردار ادا کی۔

Leave a reply