سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری طبعیت ابھی ناساز ہے عدالت کے احترام میں آیا ہوں،
پرویز الہی کا کہنا تھا کہ معزز جج کا حکم تھا بیماری کی حالت میں آنا پڑا،مگر اب میری طبعیت میں بہتری ہورہی ہے ، صحافی نے سوال کیا کہ سر آج سے تین سال پہلے اسی عدالت میں اسی کرسی پر شہباز شریف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بیٹھے ہوئے تھے اور آج آپ،جس پر پرویز الہیٰ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو پیغام دو کہ وہ اس کرسی پر آکر بیٹھے جائیں اور میں وہاں چلا جاتا ہوں ،
پرویز الہیٰ صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے کہ انکے وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی ملکی سیاست پر بات نہیں کرینگے،وکیل کے منع کرنے پر پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ میرے لیگل ایڈوائزر بیٹھے ہیں باقی وہ آپکو بتائیں گے،
ایف آئی اے عدالت نے چوہدری مونس الہی سمیت 8 افراد کو اشتہاری قرار دے دیا
پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی،پرویز الہی طبعیت ناساز ہونے کے باوجود اسپیشل سینٹرل عدالت پیش ہوئے،ایف آئی اے عدالت نے چوہدری مونس الہی سمیت 8 افراد کو اشتہاری قرار دے دیا،عدالت نے کاروائی 19 ستمبر تک ملتوی کردی ،پرویز الہی حاضری لگا کر عدالت سے واپس روانہ ہو گئے،دوران سماعت پرویز الہیٰ نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ طبعیت بہت ناساز ہے ،عدالت نے پرویز الٰہی کو کمرہ عدالت میں بیٹھے کی ہدایت کردی ،وکیل عامر سعید راںنے کہا کہ زارا الہی پردہ نشین خاتون ہے اسکی مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے ،جب فرد جرم عائد ہوگی اس وقت آجائیں گی
پرویز الہی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی
رہائی کے چند دن بعد پرویز الہیٰ پھر مشکل میں پھنس گئے
میرے ساتھ” زیادتی” کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ،پرویز الہیٰ
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور
سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک