والدین آن لائن کلاسز سے خوش نہیں تھے کیونکہ بچے بگڑ رہے ہیں، سپریم کورٹ
نجی اسکول سے بے دخل طالب علم کے دوبارہ ایڈمیشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
سپریم کورٹ نے طالب علم کے دوبارہ داخلے کی درخواست مسترد کر دی ، جسٹس قاضی امین احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ بہترین ججز ہوتے ہیں،ہمارے معاشرے میں اساتذہ کا مقام ہی الگ ہے،پتہ نہیں کیسے کیسے اسکولوں کو پرمٹ دے رکھے ہیں، بچے کے حق میں فیصلہ ہو تو وہ اسکول جا کر کہے گا سپریم کورٹ نے ڈانٹنے سے منع کیا ،استاد بچوں کو غلط کام سے روکنے پر دشمن نہیں بن جاتا،
دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم گھر میں بھی ہوسکتی ہے مگر اسکولز ڈسپلن کی پاسداری کے لیے بنائے گئے ہیں،والدین آن لائن کلاسز سے خوش نہیں تھے کیونکہ بچے بگڑ رہے ہیں،بچہ صبح تیار ہو کر اسکول جاتا ہے اسے ضابطہ اخلاق کا معلوم ہوتا ہے،ہماری کلاس میں کسی نے ایسی حرکت کی ہوتی ہے تو اسے ایسی سزا ملتی کہ کھلیاں پڑ جاتیں،
جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سزاوں کے باعث ہی ہم آج یہاں ہیں،
قبل ازیں سپریم کورٹ میں خیبر پختونخوامیں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں کیس سننے والا 2 رکنی بینچ ٹوٹ گیا جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس سننے سے معذرت کر لی نئے بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا
قبل ازیں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی سیٹوں کی تعداد بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی گئی سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا،عدالت نے کہا کہ اقلیتوں نشستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے آئین میں ترمیم درکار ہے،پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حکم نہیں دے سکتے،وکیل نے عدالت میں کہا کہ آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا،آبادی بڑھنے کے بعد اقلیتی نشتوں کی تعداد بڑھانے کا پارلیمنٹ کو حکم دیا جائے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹس کے پاس پارلیمنٹ کوآئینی ترمیم کا حکم دینے کا اختیارنہیں،کیسے کہہ دیں کہ پارلیمان اقلیتی نشستوں کو بڑھا دیں،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی
ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم
قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید
مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع
مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا
اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ
مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم
مندر توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان سے نقصان کی رقم وصول
سپریم کورٹ کا اقلیتوں کی سرکاری نوکریوں میں 30 ہزار خالی سیٹو ں پر اظہار تشویش








