بالغ جوڑے جو مرضی کریں، والدین سمیت کوئی روک نہیں سکتا،بھارتی عدالت

ہم مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں
0
29
elah abad hc

بالغ جوڑے جو مرضی کریں، والدین سمیت کوئی روک نہیں سکتا، قتل کی دھمکی ملے تو پولیس کا کام حفاظت کرنا ہے، بھارتی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

الہ آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا ہے جس میں عدالت نے کہا کہ اگر لڑکا اور لڑکی بالغ ہیں تو انہیں اپنی مرضی سے رہنے کا ، ملنے جلنے کا حق ہے، لڑکا اور لڑکی کہیں رہنا چاہتے ہیں، کہیں جانا چاہتے ہیں، تو انکی زندگی میں کسی کو مداخلت کا حق نہیں،اگر انہیں کوئی دھمکی دیتا ہے تو پولیس کمشنر کی ذمہ داری ہے کہ وہ جوڑے کو تحفظ فراہم کرے، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بالغ جوڑے کو ساتھ رہنے، شادی کرنے کی پوری آزادی ہے ،انکے حقوق ہیں اس میں مداخلت آرٹیکل 19 اور 21 کی خلاف ورزی ہے،

الہ آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سریندر سنگھ نے یہ فیصلہ سنایا، گوتم بدھ نگر کی رضیہ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی،جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا، رضیہ نے عدالت میں کہا تھا کہ میں جس لڑکے کے ساتھ رہی ہوں وہ بالغ ہے اور میں بھی بالغ ہوں، ہم مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے والدین خلاف ہیں اور ہمیں اس بات کا ڈر ہے کہ ہمیں قتل کروا دیا جائے گا،پولیس کو تحفظ کی درخواست دی لیکن پولیس نے نہیں سنی جس کے بعد عدالت آئے ہیں،

عدالت نے درخواست پر فیصلہ سنایا اور پولیس کو حکم دیا کہ جوڑے کو تحفظ فراہم کیا جائے، اگر جوڑے کو کسی نے پریشان کیا تو پولیس اس پر کاروائی کرے گی،

بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

Leave a reply