پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئینسر، ماڈل و اداکارہ والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اس خوشخبری کو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شئیر کیا . انہوں نے اپنے بیٹے کی تصویر بھی جاری کی . والیہ نے اپنے بیٹے کا نام زیدان فیضان ملک رکھا ہے۔ والیہ نجیب بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹمیںلکھا کہ ” ہم والدین بن گئے” اور اب احساس ہورہا ہے کہ اولاد کی محبت کتنی خوبصورت ہوتی ہے۔انہوں نے اس نعمت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘الحمدللہ! میں اس نعمت اور ہر چیز کے لیے اپنے رب کی ہزاروں بار شکرگزار ہوں۔والیہ نجیب نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔
”جیسے ہی والیہ نے یہ خبر سوشل میڈیا اکاوئںٹس پر شئیر کی تو ان کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ان کے مداحوں سمیت ساتھیوں نے بھی ان کو مبارکباد دی ”. واضح رہے کہ والیہ نجیب نے معروف اداکارہ فیروز خان کے ہمراہ شارٹ فلم ’روڈ ٹرپ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، والیہ نجیب اور ان کے شوہر فیضان سمیر سوشل میڈیا پر اپنی کامیڈی ویڈیوز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔والیہ خود بھی ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں.