وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مراعات لیں ، وزیر خزانہ کا انکشاف

0
21

وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مراعات لیں ، وزیر خزانہ کا انکشاف

باغی ٹی وی : وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا کے دوران مشکل فیصلے کیے،کورونا لاک ڈاوَن سے 2کروڑافرادکا روزگارمتاثر ہوا،وزیراعظم عمران خان کا اسمارٹ لاک ڈاوَن بھی ایک مشکل فیصلہ تھا،حکومت نے تعمیراتی اورزرعی شعبے کومراعات دیں،

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں 2اعشاریہ 7فیصد ترقی ہوئی .لارج اسکیل مینو فکچرنگ شعبے میں 9فیصد ترقی ہوئی ،تعمیراتی شعبے کےلیے وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مراعات لیں،ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا،ترسیلات زر26ملین ڈالرکراس کرچکی ہے ،

ایف اے ٹی ایف میں ریلیف کی توقع ہے،آئی ایم ایف اورورلڈ بینک نے گروتھ کونچلی سطح پر دکھایاتھا،ایف بی آر نے4ہزار 200ارب کے محصولات جمع کیے،ایف بی آر نے4ہزار 200ارب روپےکے محصولات جمع کیے،ہم گندم ،چینی ،دالیں اورگھی درآمد کررہےہیں ،

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے،عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 58فیصداضافہ ہوا ،ترسیلات زر29ملین ڈالرہوجائیں گی .ترسیلات زراللہ نے فرشتہ بناکربھیج دیا.ترسیلات زر میں اضافہ اووسیز پاکستانیوں کاوزیراعظم پر اعتماد کامظہرہے،

کروڈ آئل 19فیصد بڑھا ہم نے کوئی اضافہ نہیں کیا،پاکستان پر مجموعی قرض 38ٹریلین ہوچکاہے ،مہنگائی روکنے کی کوشش کررہے ہیں،عالمی مارکیٹ سے جوچیزیں آرہی ہیں انکی قیمتیں بڑھیں،مہنگائی روکنے کی کوشش کررہے ہیں ،عالمی مارکیٹ سے جوچیزیں آرہی ہیں انکی قیمتیں بڑھیں،

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں غیر ملکی قرض 700ارب روپے کم ہے،کوشش ہوگی برآمدات میں اضافہ ہو،پاکستا ن اسٹاک ایکس چینج ایشیا کی بہترین مارکیٹ ہے،مہنگائی روکنے کےلیے پیداوار بڑھانے کی کوشش کررہےہیں.ہم نے بجٹ 5اعشاریہ7ٹریلین کارکھاہے ،

حکومت کی پالیسیوں کے باعث معیشت مستحکم ہوئی ،پاکستان کاایمازون کی سیلر لسٹ میں آناخوش آئند ہے .ہمیں اپنے انفراسٹرکچر کوٹھیک کرنا ہوگا،ہم استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں،ملکی معاشی ترقی کےثمرات غریب آدمی تک پہنچیں گے،احساس پروگرام عالمی سطح پر بہترین منصوبہ پے،

کارپوریٹ سیکٹر بینکوں سے کل قرض 75فیصد لےجاتاہے،چھوٹی صنعتوں کے لیے محض 6فیصد قرض دیاجاتاہے،آئی ٹی کےشعبے کومزید مراعات دیں گے جو 40فیصد شرح سے ترقی کررہاہے،ہماراہدف آئندہ سال آئی ٹی کےشعبے میں 100فیصدترقی لانا ہے،

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ روشن پاکستا ن اکاوَنٹ میں ایک ارب ڈالرسے زائد جمع ہوا،گردشی قرضہ 2سےڈھائی سو ارب رہ گیاہے،کوشش ہے کہ چین کی ملازمتوں کی بیرون ملک منتقلی میں اپنے شیئرز لیں،خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کےلیے ماہرین کابورڈ بنائیں گے ،

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ 1991سےنوازشریف بھی کہتے رہے کہ نجکاری کرنی ہے،جی ڈی پی میں بینکنگ سیکٹر کاحصہ 16فیصدسے مزید بڑھاناہوگا،علاقائی ہاوَسنگ بینک بنائیں گے ،پاورسیکٹر ہمار ے لیے بڑا چیلنج ہے ،سوائے 2تین بینکوں کے کوئی نجکاری نہیں کی گئی ،اعتراض آتا ہے کہ ایس او ایزپراخراجات آتے ہیں،اکنامک زونز بنانے کے لیے چین کومراعات دینے کوتیار ہیں،

Leave a reply