وزیر خارجہ کی ترکمانستان کے صدرسے ملاقات

0
35

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے

وزارتِ خارجہ ترکمانستان کے سینیئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے وزیر خارجہ نے ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان، تاپی سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے پر عزم ہے،

وزیر خارجہ نے ترکمانستان کے صدر کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے، پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک پر امن اور مستحکم افغانستان خطے میں تجارت، معاشی ترقی اور روابط کے فروغ کے حوالے سے، یکساں طور پر منفعت کا باعث ہو گا، ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے وزیر خارجہ کو ترکمانستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے، افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر، علاقائی سطح پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے،وزیر خارجہ کی عملی کاوشوں کو سراہا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے پر ہیں ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ازبک وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ کے اس دورے کو بروقت اور خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا.وزیر خارجہ کا یہ دورہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر متفقہ اور مربوط لائحہ عمل اپنانے کی عملی کوششوں کا حصہ ہے

طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

Leave a reply