وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ، اہم منصوبوں‌ کے لیے گرانٹ کی منظوری

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا. جس میں پورٹ قاسم اتھارٹی کیلئے غیر ملکی انجینئرنگ کنسلٹنٹ کی تعیناتی کی منظوری دے دی . وزارت دفاع کے مختلف ایگزیکٹو محکموں کیلئے 87.33 کروڑ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور دی گئی .

ای سی سی نے حکومت آزاد کشمیر کیلئے 1.5 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی .وزارت داخلہ کی سول آرمڈ فورسز کیلئے 5 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری منظور کر لی گئی . انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹی کی مد میں 190 ملین کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی .

رینجرز اور ایف سی کے شہداکے لواحقین کیلئے 95.7 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور دے دی . قومی ورثہ ڈویژن کیلئے 25 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی

ریونیو ڈویژن کیلئے 15 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی . خیبر پختونخوا اور پنجاب کے اسپتالوں کیلئے 12.88 ارب روپے سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی گئی. خیبر پختونخوا اور پنجاب کے اسپتالوں کیلئے 12.88 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی .

Shares: