نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ مالی گنجائش موجود نہیں،بجلی بلوں میںکسی قسم کی سبسڈی نہیں دے سکتے ہیں جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں واضح کرتے ہوئے شمشاد اختر نے مزید کہا کہ مالی گنجائش موجود نہیں،کسی قسم کی اضافی سبسڈی نہیں دے سکتے، بجلی ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سمیت آئی ایم ایف کے ساتھ سابق اتحادی حکومت کی جانب سے کئے گئے معاہدے پر مکمل عمل کیا جائے گا ۔

جبکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمشاد اختر نے غریب طبقے اور ایس ایم ایز کو بہتری کی نوید بھی سنا دی ہے اور یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عمل نہ کیا تو ڈالر کی آمد رک جائے گی جبکہ بجلی ٹیرف پر آئی ایم ایف معاہدے پر مکمل عمل کیا جائےگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ میرا تعلق بہت آرڈنری بیگ گرائونڈ سے ہے،غریبوں کی تکلیف دیکھتی ہوں تو بہت دکھ ہوتا ہے ،سوشل سیفٹی نیٹ میں گنجائش ہے،غریب لوگوں کو سپورٹ کرناہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے ہم اپنی ذمہ داری نبھائیں گے،یہ نہیں ہوسکتا ہے،سابق حکومت کےمعاہدے نظرانداز کردیں جبکہ شمشاداخترنے کہا کہ میرے لئے آئی ایم ایف سے زیادہ پاکستان اہم ہے، بہتری کیلئے پاکستان میں استحکام لانا ضروری ہے۔

Shares: