وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کی پیرس میں فرانس پاکستان بزنس کونسل کے صدر سے ملاقات

0
85

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کی پیرس میں فرانس پاکستان بزنس کونسل کے صدر سے ملاقات

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پیرس میں فرانس پاکستان بزنس کونسل کے صدر تھیری فلیملن اور منیجنگ ڈائریکٹر ویوا ٹیک فرانکوس بیتوزیٹ سے ملاقات کی اور پیرس سکول آف انٹرنیشنل افیئرز، سائنسز پو یونیورسٹی میں خطاب کیا، انہوں نے ایسوسی ایشن آف گرینڈز ایکولس اور کیمپس فرانس کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی۔

پیرس میں پاکستان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت کی تھیری فلیملن جو ٹوٹل گلوبل سروسز کے سی ای او بھی ہیں سے ملاقات کے دوران پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حنا ربانی کھر نے فرانکوس بیتوزیٹ کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپ سیکٹرز کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور اگلے سال کے ویوا ٹیک ایونٹ میں پاکستان کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے پیرس سکول آف انٹرنیشنل افیئرز، سائنسز پو یونیورسٹی کے طلباءسے “پاکستان اور ابھرتا ہوا ورلڈ آرڈر” کے موضوع پر گفتگو کی جس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ دوسروں کو خریدوفروخت کا طعنہ دینے والے طارق جمیل، عمران خان بارے چپ کیوں؟
عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو
پاکستان نے روس سے تیل خریدنے کے کام پر آغاز کر دیا: وزیر خزانہ

انہوں نے یونیورسٹی کی فیکلٹی کے ساتھ تعلیمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کیمپس فرانس اور کانفرنس آف گرینڈے ایکولز کے کے نمائندوں ساتھ ملاقات میں وزیر مملکت نے پاکستان اور فرانس کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ادارہ جاتی روابط اور تبادلوں کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

Leave a reply