وزیر خارجہ نے چین روانگی سے قبل کیا انتہائی اہم شخصیت سے ٹیلیفونک رابطہ،ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی ہے,پاکستان نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارت کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر محاسبہ کرے ،بھارت میں اقلیتوں کےساتھ مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں کشمیریوں کی قربانیاں جدوجہد آزادی کو مزید مستحکم کررہی ہیں ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کر رہا،

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین گئے اور وہاں اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے ،شاہ محمود قریشی کے دورہ چین کےدوران کورونا ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیا ل کیاجائے گا،شاہ محمو د قریشی نے امریکی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا،وزیرخارجہ نے مائیک پومپیوسے افغان امن عمل اور انٹرافغان مذاکرات پر گفتگوکی،

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ہیومن رائٹس واچ کی کشمیری قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کے مطالبے کا خیرمقدم کرتے ہیں،

واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورہ چین کیلئے روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میں ایک اہم. دورہ پر چین روانہ ہو رہا ہوں،اس دورہ کے حوالے سے کل میری وزیر اعظم عمران خان صاحب سے تفصیلی بات چیت ہوئی،میرا وفد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کریگا،امید ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات مفید ثابت ہو گی،

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

پاکستان اسرائیل کو تسلیم….چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر سے ملاقات میں بڑا دعویٰ کر دیا

Leave a reply