باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پی آئی اے حادثے کا شکار ہونے والے مرحوم پائلٹ سجاد گل کے گھر کا دورہ کیا،

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے مرحوم کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی-

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پائلٹ سجاد گل کے جانے پر دلی رنج ہوا- اس مشکل گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں- • دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے-

وزیرداخلہ نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تکلیف کا اندازہ کوئی نہیں کر سکتا، یہی دعا ہے کہ خدا آپ کو ہمت دے- اس حادثے میں ہم نے قیمتی جانوں کی صورت میں قومی اثاثے کھو دیئے-

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ کیپٹن سجاد گل کی وفات نہ صرف پی آئی اے بلکہ تمام ملک کے لئے ایک بڑا نقصان ہے- انہوں نے آخری لمحے تک اپنی پوری کوشش کی لیکن قدرت کو کچھ اور منظور تھا-

 

وزیر داخلہ نے مرحوم کے والد کو یقین دہانی کروائی کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق حادثے کی تحقیقات شفاف طریقے سے ہوں گی- مرحوم کے والد نے تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ ایسے بیانات دینے سے اجتناب کریں جس سے مرحوم کے اہل خانہ کی دل آزاری ہو-

کیپٹن مرحوم کے والد نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جذبات اور احساسات کا خیال کیا جائے- انکوائری کے 90 دن مکمل ہونے دیں-

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آئندہ ہمیں اس طرح کے سانحوں سے محفوظ رکھے-

واضح رہے کہ 22 مئی کو قومی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ائیرپورٹ سے ملحقہ آبادی پر گر کر تباہی کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 2 مسافر زندہ بچ گئے تھے

وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

 

Shares: