آئندہ چند سالوں میں نیچے تک خوشحالی آئیگی ، وزیر خزانہ شوکت ترین

0
66
آئندہ چند سالوں میں نیچے تک خوشحالی آئیگی ، وزیر خزانہ شوکت ترین #Baaghi

آئندہ چند سالوں میں نیچے تک خوشحالی آئیگی ، وزیر خزانہ شوکت ترین

باغی ٹی وی : باغی ٹی وی : وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ اپوزیشن کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔ بجٹ ترمیم پرچند ایک کےعلاوہ کسی نے تقریر نہیں کی.شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ مکمل طور پر غریب کے لیے ہے،نانس بل میں کچھ ترامیم کیں،

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم کرنے والے ہیں ،صرف باتیں نہیں کرتے،اپوزیشن نے ترامیم پر کم بات کی تقاریر کی گئیں،جو اعدادوشماردیئے ہیں ان پر عمل کر کے دکھا دیں گے، مہنگائی صرف 7فیصد ہے ،فوڈ آئیٹم پر مہنگائی میں اضافہ ہوا،زارعت پر خرچ نہیں کرینگے تو کھانے پینے کی اشیا درآمد کرنا پڑینگی.

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم زراعت پر 150ارب روپے لگا رہے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں کچھ نہیں کیا،آئندہ چند سالوں میں نیچے تک خوشحالی آئیگی،آپ 20ارب ڈالر کا بجٹ خسارہ چھوڑگئے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، مجھ پر تنقید میرٹ پر کریں،قصدا ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،جان بوجھ کر ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو ہر صورت گرفتار کیا جائیگا،

وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ کی منظوری کا عمل کب تک ہو گا مکمل؟

قومی اسمبلی اجلاس،بجٹ پر بحث جاری، وزیراعظم کا خطاب بھی متوقع

وزیر خزانہ نے کہا کہ کھاد پر ٹیکس چھوٹ ختم نہیں کر رہے ،ہم غربت کو کم کریں گے،کوروناکی وجہ سےدنیاکی معیشت میں منفی گروتھ ہوئی،ہم نے ان ڈائریکٹ ٹیکسز کو بڑھایا نہیں کم کیا ہے ،

Leave a reply