وزیراعلی بلوچستان کا داد جان کے پانچ معزور بچوں کا حکومتی خرچ پر علاج کرانے کا اعلان

0
37

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا پنجگور کے رہائشی کے معزور بچوں کے حوالے سے سوشل میڈیا کی خبر کا نوٹس

وزیراعلی نے داد جان کے پانچ معزور بچوں کا حکومتی خرچ پر علاج کرانے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعلی نے محکمہ صحت کو دادا جان سے فوری رابطہ کر کے معزور بچوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کر دی ہے. وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت فوری سمری ارسال کرکے اخراجات کی منظوری حاصل کرے ۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی اور یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضرورت وافر مقدار میں پہنچا دی گئی، آٹا چینی گھی دالیں چائے و اشیائے خوردوش کی تمام چیزیں یوٹیلٹی اسٹورز پر موجود اور شہری خریداری کررہے ہیں.

خضدار سٹی میں یوٹیلٹی اسٹورز کی صورت میں بارہ پوائنٹس قائم اور تحصیلوں میں بھی سامان بھجوادیا گیا ہے۔خضدار میں سستابازار اور فروٹ سیل پوائنٹ قائم کرنا اور اس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کو بھی سامان سے بھر دینا ڈپٹی کمشنر خضدار کی محنت و خصوصی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔ڈپٹی کمشنر خضدار خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے جمعرات کے روز خضدار میں مختلف مقامات پر قائم یوٹیلٹی اسٹورز کا دورہ کیا جہاں یوٹیلٹی اسٹورز کے ریجنل منیجرارباب منیراحمد کردویئرہاؤس انچارج محمد عالم براہوئی ویجلنس آفیسر محمد عصمت اور محمد آصف بخاری نظام الدین بنگلزئی ایریا منیجر عبدالحمید زہری ایڈمن انچارج محمد عارف شاہوانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر شہریوں کی بھی کثیر تعداد وہاں آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ کا سامان خریدنے پہنچے تھے ڈپٹی کمشنر خضدار ان سے ملے اور قیمتوں کے بارے میں معلومات لی تو شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈمحمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ خضدار میں یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کے لئے چیزیں سستی اور وافر مقدار میں دستیاب ہیں یوٹیلٹی اسٹورز پر جو قلت تھی اسے رمضان المبارک میں ختم کردی گئی ہے اور شہری سستی اشیاء خرید کر لیجاسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذمہ داران نے ضلعی انتظامیہ کی خواہش پراشیاء کی جو شاٹج تھی وہ ختم کرکے وافر مقدار میں اشیاء اسٹورز پر پہنچادیا ہے۔جہاں سستی اشیاء شہریوں کے لئے دستیاب ہے اور آٹا سرکاری ریٹ سے بھی کم بارہ سو چھیانوے روپے کا مل رہا ہے شہریوں نے اس سیل سے بھر پور انداز میں فائدہ اٹھایا ہے اور رمضان المبارک کے مہینے کے لئے آٹا خرید کرلیجارہے ہیں

انہوں نے کہاکہ خضدار میں رمضان المبارک کے دوران چیزوں کو شہریوں کی قوت خرید کے دائرہ کار میں لانے کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں سستا بازار ہو یا یوٹیلیٹی اسٹورز شہریوں کو کہی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور نہ ہی انہیں مہنگائی کی شکایت ہو اس لیئے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جارہی ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کے ریجنل منیجرارباب منیراحمد کردویئرہاؤس انچارج محمد عالم براہوئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتی دستیاب اور شہریوں کو سستے داموں اور بغیر کسی مشقت سے دیئے جارہے ہیں یوٹیلٹی اسٹورز کے لئے جو مروجہ قانون اور طریقہ کار ہے اس کے تحت ہر شہری کو اشیاء فراہم کیا جارہاہے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا 1296روپے چینی 91روپے فی کلوگھی 490روپے فراہم کیا جارہاہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
اسی طرح دیگر اشیاء پر بھی کافی ڈسکاؤنٹ ہے ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی اور ہم سب مل کر کوششوں میں لگے ہوئے ہیں کہ عوام کو سستی اشیاء فراہم کی جائے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں انہیں روز مرہ کی اشیاء کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے نہ انہیں لمبی لائن کی فکر رہے اور نہ ہی دھکم پیل وغیر ہ کی پریشانی لاحق ہو اس لیئے خضدار میں بارہ اسٹورز قائم ہیں جہاں شہری چیزیں خرید کر گھر لیجا سکتے ہیں۔

Leave a reply