ٹھٹھہ :آج ہم شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں- بلاول سموں

ٹھٹھہ نامہ نگار راجہ قریشی عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں نے کہا ہے کہ آج ہم شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اقبالؒ کے نظریات، اقدار، نئی سوچ نے کئی نسلوں کو متاثر کیا، شاعر مشرق کا خواب قائد اعظم کی متحرک قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا۔ علامہ اقبالؒ کا خودی کا تصور ملک کو ترقی دینے کیلئے مشعل راہ ہے، شاعر مشرق نے نوجوانوں کو عظمت حاصل کرنے، نئے امکانات کی تلاش کا درس دیا، ہمیں یوم اقبال پر ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو دوبارہ ترتیب دینے کا عہد کرنا ہوگا۔
آج علامہ اقبال کا یوم پیدائش عقیدت واحترام سے منا رہی ہیں، اقبال نے نوجوانوں کو اسلاف کی قربانیوں ،عظمت اور کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کرایا،شاعر مشرق نے امت کے نوجوانوں کو شاہین سے تعبیر دی۔ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو علم و تحقیق کی منازل طے کرنے کی تلقین کی، مسلمانوں کیلئے برصغیر پاک وہند میں ایک علیحدہ ریاست کا خواب دیکھا، شاعر مشرق کا پاکستان امن کا گہوارہ .

Leave a reply