کراچی:ن لیگ ملک وقوم کے خلاف کیا کھیل کھیل رہی ہے:ایسی چارچ شیٹ لارہے ہیں کہ قوم حیران رہ جائے گی،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ قوم کے سامنے ن لیگ کی ملک وقوم کے خلاف سازشوں کوقوم کے سامنے لایا جائے
ملک و قوم کوکس طرح ن لیگ آزمائش میں ڈال رہی ہے اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی ساری کرتوتیں بہت جلد کھول کررکھ دیں گے
شازیہ مری کہتی ہیں کہ ایک طرف جمہوریت جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والی ن لیگ بیرونی اشاروں پرناچ رہی ہے ، ن لیگ اسی مقصد کےتحت پی ڈی ایم کواستعمال کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کو اپوزیشن جماعتوں کے خلاف استعمال کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اگر ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے خلاف چارج شیٹ تیارکرلی ہے تو یاد رکھیں کہ پیپلز پارٹی نے بھی ن لیگ کے خلاف ایسی چارج شیٹ تیار کر رکھی ہے کہ قوم کی آنکھیں کھل جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم ) کو بنانے کا مقصد حکومت کو گھر بھیجنا تھا، لیکن ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے خلاف ہی اتحاد بنانے کی تیاری کر لی ہے، جو کہ افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کے فیصلے پر اعتراض ہے تو ن لیگ ہمیں یہ بتائے کہ وہ ابھی تک اسمبلیوں میں کیا کر رہی ہے، ان لوگوں نے ابھی تک استعفے کیوں نہیں دیے، انہیں کس چیز کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سینٹ میں یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کے بعد پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔