امریکی رکن کانگریس نے پاکستان کے حوالے سے کیا لکھ دیا کہ وائٹ ہاوس بھی ہل گیا

0
23

واشنگٹن : امریکی رکن کانگریس نے پاکستان کے حوالے سے کیا لکھ دیا کہ وائٹ ہاوس بھی ہل گیا،اطلاعات کے مطابق امریکی رکن کانگریس ٹیڈڈبلولیو نے پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے ہتھکنڈوں سے پاکستان کومرعوب کیا جاسکے گا وہ بھول میں ہیں‌

امریکی رکن کانگریس ٹیڈ ڈبلیولیونے خصوصی صدارتی مندوب برائےموسمیات جان کیری کوخط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں بلایا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کےہمسایہ بھارت اوربنگلادیش کوموسمیاتی کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے لیکن پاکستان کو مدعو کیے گئے ممالک کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

رکن کانگریس ٹیڈڈبلولیو کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیات سے متاثرہ دنیاکا پانچواں بڑا ملک ہےکانفرنس میں پاکستان کو نہ بلانا سمجھ سے بالا تر ہے۔

امریکی رکن کانگریس ٹیڈ ڈبلیولیو نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کوبہترکرنا امریکہ کے مفاد میں ہے ، پاکستان ایک طاقت ہے جس کے بغیرامریکہ خطے میں کسی کام کا نہیں‌ہے ،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 26 ویں ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کو نہ بلانے پر ہونے والے شور پر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

 

ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کو دعوت نہ دینے اور اس پر ہونے والے شور پر حیران ہوں حکومت کی ماحول دوست پالیسیاں مستقبل کی نسلوں کے تحفظ کے لیے اپنے مقصد کے عین مطابق جاری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کلین اینڈ گرین پاکستان، بلین ٹرین سونامی، قدرتی بنیادوں پر حل اور دریاؤں کی صفائی جیسے اقدامات اٹھائے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے 7 سالوں میں ماحول دوست اقدامات سے بہت کچھ سیکھا۔ ہمارے پاس وسیع تجربہ ہے۔ پاکستان کسی بھی ملک کو اپنے تجربات سے مستفید کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کی پالیسیوں کو تسلیم اور ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔

ادھرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان کوفون کرکے ان کے بلین ٹریز منصوبےکوسراہ چکے ہیں اورساتھ یہ بھی کہا ہے کہ وہ سعودی عرب پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے

Leave a reply