وائٹ ہاؤس کا اپنے باشندوں کو روس چھوڑنے کا مشورہ

white-house

امریکی صحافی کی روس میں گرفتاری کے بعد وائٹ ہاؤس نے اظہار تشویش ظاہر کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری طور پر روس چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے جبکہ مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این اور معروف برطانوی خبر رساں ایجنسی ’ روئٹرز‘ کے مطابق روس میں حکام نے وال اسٹریٹ جرنل کے ماسکو بیورو میں کام کرنے والے امریکی رپورٹر ایون گرشکووچ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی رپورٹر کو حکام نے روس کی ایک عدالت میں پیش کیا جہاں سے ایون گرشکووچ کو 29 مئی تک حراست میں رکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی دفتر خارجہ نے روس میں امریکی رپورٹر کی گرفتاری پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے صحافیوں اور میڈیا کے خلاف روس کے اقدامات قابل مذمت ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ امریکی رپورٹر کے اخبار وال اسٹریٹ جرنل سے رابطے میں ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ روس میں حکومت کی جانب سے امریکی شہریوں کے خلاف کارروائیاں قابل قبول نہیں ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ گرفتار رپورٹر کے خاندان اور روسی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے روس میں مقیم امریکی شہریوں کو فوری طور پر روس چھوڑ نے کا مشورہ بھی دے دیا ہے۔

Comments are closed.