وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی رہنما نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

0
46

سرگودھا، جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا کے سربراہ،وفاق المدارس العر بیہ پاکستان کے مرکزی راہنماء مفتی محمد مسعود نے کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی کی طرف سے بھیجا گیا اصلاح شدہ وقف املاک بل کو حکومت سنجیدگی سے لے،اتحاد تنظیمات مدارس کے نمائندہ کے طور پر مفتی تقی عثمانی نے بڑی محنت اور عرق ریزی سے وقف املاک سے متعلقہ مسودہ تیار کر کے حکومت کو بھجوادیا ہے اب حکومت پر ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر ے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا،مفتی طاہر مسعود نے کہا کہ ہم روز اول سے لادین عناصر اور عالمی استعماری قوتوں کے اشارے پر بنایا گیا وقف املاک بل مسترد کردیا تھا،ایف اے ٹی ایف کی سہولت کاری کے پیش نظر محکمہ اوقاف ودیگر محکموں کی طرف سے مساجد و مدارس سے کوائف طلبی اور ریکارڈ طلبی غیر آئینی اور غیر شرعی ہے،وفا ق المدارس العر بیہ دینی اقدار و روایات کے منافی کوئی اقدام قبول نہیں کر ے گا ایک سوال کے جواب میں مفتی طاہر مسعود نے کہا کہ متنازع ترین اور متعصبانہ وقف املاک بل کے خلاف ہماری آئینی و قانونی جدو جہد جا ری ہے،وقف املاک قانون نہ صرف اسلامی تعلیمات اور ہماری روایات بلکہ آئین پاکستان اور قانون کے بھی خلاف ہے،

اس سلسلہ میں جملہ منتظمین مساجد و مدارس اور تمام مکاتب فکر ایک صفحے پر ہیں،وقف املاک بل اسلامی تعلیمات اور مساجد و مدارس کے خلاف ایک گہری سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہو نے دیں گے انہوں نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی کی طرف سے بھیجا گیا اصلاح شدہ وقف املاک بل کو حکومت سنجیدگی سے لے۔

Leave a reply