وفاقی کابینہ اجلاس میں ہوں گے آج اہم فیصلے

0
34

وفاقی کابینہ اجلاس میں ہوں گے آج اہم فیصلے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا،کابینہ رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کرے گی،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی

کابینہ پاک عرب ریفائنری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی،کابینہ کئی لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرزکی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں کی منظوری دے گی،پاکستان پٹرولیم کمپنی، سوئی نادرن گیس، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ، آئل اینڈگیس کمپنی میں نامزدگیاں کی جائیں گی

وفاقی کابینہ اجلاس میں کچھ وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے، کرونا کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوتا ہے، کابینہ اجلاس میں کچھ وزرا وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس میں شریک ہوں گے کچھ ویڈیو لنک کے ذریعہ شریک ہوں گے،

کابینہ اجلاس کے بعد مشیر برائے اطلاعات کابینہ فیصلوں بارے میڈیا کو بریفنگ دیں گے، میجر جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کی بطور مشیر برائے اطلاعات پہلی بریفنگ آج ہو گی،

Leave a reply