وفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس منسوخ کر دیا گیا

0
42

وفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس منسوخ کر دیا گیا

وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے ،وزیر اعظم کراچی شپ یارڈ شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے وزیر اعظم عمران خان کے پی ٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے وزیر اعظم عمران خان کو کے پی ٹی کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی جائے گی وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی ہوں گی،وزیراعظم سے اتحادی جماعت کے رہنماؤں کی بھی ملاقات متوقع ہے

وزیراعظم عمرا ن خان کراچی دورے کے بعد بلوچستان روانہ ہوں گے وزیراعظم عمران خان بلوچستان میں ضلع لسبیلہ میں گرین پاکستان کی تقریب میں بھی شریک ہونگے،وزیراعظم عمران خان لسبیلہ میں مینگروز کا فضائی جائزہ لیں گے معاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے وزیراعظم سے مینگروز کی پیداوار اور دیکھ بھال کرنے والی خواتین ملاقات کریں گی وزیراعظم آج مزید 12000 ایکٹر رقبے پر مینگروز لگانے کا اعلان کریں گے وزیراعظم عمرا ن خان کل بہاولپور کا بھی دورہ کریں گے وزیراعظم بہاولپور میں کلین گرین پاکستان کے تحت مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کی وجہ سے کابینہ اجلاس آج منسوخ کیا گیا ہے، کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس منگل کو ہوتا ہے تا ہم آج وزیراعظم عمران خان کراچی کا دورہ کر رہے ہیں اس وجہ سے کابینہ اجلاس آج نہیں ہو گا،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے، ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، وزیرِ اعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل المدت لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔

دو تین نالے صاف کرکے آپ کہتے ہیں کراچی کا مسئلہ حل ہوگیا؟ چیف جسٹس نے سندھ حکومت کی استدعا کی مسترد

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ کیا؟ وزیراعظم نے اجلاس میں بتا دی

نیا ناظم آباد ڈوب گیا، 15 روز سے پانی نہ نکلا، آواز اٹھانے پر شہری کو دھمکیاں

کراچی کو کس نے تباہ کیا، وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کے دورہ سے قبل بڑا دعویٰ کر دیا

وزیراعظم سے پہلے اسد عمر نے سنائی اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبری

Leave a reply