دو تین نالے صاف کرکے آپ کہتے ہیں کراچی کا مسئلہ حل ہوگیا؟ چیف جسٹس نے سندھ حکومت کی استدعا کی مسترد

0
85

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نالوں کی صفائی کے معاملے پر سماعت ہوئی،

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ہمیں 30 اگست تک موقع دیں نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے ،ہم ریکارڈ لے آئے ہیں،

سیکرٹری بلدیات نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گجرنالے میں50 فیصد،سی بی ایم میں 20 فیصد صفائی ہو چکی تھی ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ اگر صفائی ہو گئی تھی تو پانی کیسے آیا؟،ایڈووکیٹ جنرل نے کہاک ہ بارش ہوتی ہے تو پانی توآتا ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ تو ایسا ہی کام ہوتا ہے جیسا ہر جگہ ہوتا ہے ،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاو ن سے اچھاکام ہو رہا ہے ۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مطلب ورلڈ بینک کاپیسہ بھی گیا،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ تصاویر3 اگست تک کی ہیں ،رپورٹ11 اگست تک ،سی ایم نے یقین دلایاکہ 30 اگست تک صفائی کاکام مکمل ہو جائے گا،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا تو آپ این ڈی ایم اے کیساتھ ملکرکام کرلیں کیا مسئلہ ہے؟

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ سندھ حکومت کام کررہی ہے 30 اگست تک کام مکمل ہوجائے گا،این ڈی ایم اے مشینری ،لیبرہماری استعمال کریگی،انکا سپروائزر کھڑاہوگا۔ چیف جسٹس  نے کہا کہ آپ رپورٹ لے کرآئے ہیں اس کامطلب کل کچھ ہوا ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ کل وفاق کو نالے صاف کرنے کاحکم دیا تو آج اچھی تصویریں دکھائی جارہی ہیں

چیف جسٹس  نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ورلڈبینک کی فنڈنگ خطرے میں پڑ گئی ہے،کل ورلڈ بینک پوچھ لے یہ این ڈی ایم اے کون ہے؟ان کو تو فنڈ ہضم کرنا ہے ،آپ بتائیں اس سے پہلے کونسا فنڈصحیح استعمال ہوا ہے؟5 تصویریں پیش کر کے کیا ثابت کرناچاہتے ہیں؟،کراچی کی ساڑھے 3 کروڑ کی آبادی ہے،دو تین نالے صاف کرکے آپ کہتے ہیں کراچی کا مسئلہ حل ہوگیا؟

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ چاہتے ہیں این ڈی ایم اے کو روک دیاجائے؟ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ 30 اگست تک موقع دیں سی ایم نے یقین دلایاہے کہ ہوجائے گا،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

آپ کو معلوم ہے جب رات میں بجلی نہیں ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ بارے بڑا حکم

کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس

کراچی میں نالوں کی صفائی، سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو بڑا حکم دے دیا،کہا مزید ذمہ داری بھی دیں گے

لوگ مرتے ہیں، یہ جا کر ضمانت کرا لیتے ہیں،لوگوں کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس

امریکی ایمبیسی کو نہ جانے کس بات کا خطرہ تھا،کراچی میں یہ کام کریں، چیف جسٹس کا حکم

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی اینڈ ٹی کالونی کے متاثرین کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نے عدالت میں کہا کہ یہ وفاقی حکومت کی جگہ نہیں کے ایم سی نے الاٹ کیا تھا ، عدالت نے کہا کہ سرکاری جگہ ہے اور وفاقی حکومت نے اپنے ملازمین کیلئے کوارٹرز بنائے تھے ، عدالت نے درخواست مسترد کردی

کراچی سریم کورٹ رجسٹری میں کے سی آر کے متاثرین کی بحالی کا معاملہ، ایڈوکیٹ فیصل صدیقی نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود متاثرین کو متبادل نہیں دیا گیا ،عدالت نے کمشنر کراچی کو متاثرین کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ لوگوں کے دعوے کی تصدیق کرکے رپورٹ پیش کریں

https://baaghitv.com/sarkariafsaran-kozatai-kalabbnanayki-ijazatnahi-dayskaty-cj/،

Leave a reply