راولپنڈی:دنیا بھارت کا بھیانک چہرہ اور گندی ذہنیت سے آشنا ہوچکی ، بھارت کے بھونڈے کردار سے دنیا بھارت کو ایک انتہاپسند کے طورپردیکھ رہی ہے، بھارت بابری مسجد کے فیصلے کی آڑ میں کرتارپورراہداری سے توجہ نہیں ہٹاسکتا ،ایک طرف رواداری دکھائی جارہی ہے تو دوسری طرف جارحیت دکھائی جارہی ہے ، پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا بھارتی رویے پر اظہارافسوس.
World has yet again seen true ugly face of extremist India. Today through verdict on Babri Mosque after illegal action for paper status of IOJ&K on 5 Aug 19.
On the other hand Pakistan today respecting other religion has opened #KartarpurCorridor for Nanak Seweks.#UglyIndia— Asif Ghafoor (@peaceforchange) November 9, 2019
باغی ٹی وی کے مطابق جب سے پاکستان نے کرتارپورراہداری کی بنیاد رکھی ہے اس دن سے لیکر آج تک بھارت پاکستان کے خلاف ہرطرف ہرمحاذ سے پراپیگنڈہ شروع کیے ہوئے ہے، بھارتی پراپیگنڈہ کے جواب میںپاک فوج کے ترجمان کے بیانات بھارت پر ایٹم بم سے زیادہ بھاری بن کروار کررہے ہیں،
https://twitter.com/peaceforchange/status/1193112844893593600?s=08
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے آج کرتاپورراہداری کی تقریب اور پھر افتتاح پر جس طرح بھارت کو تکلیف ہورہی ہے اور بھارت جس طرح پراپیگنڈہ کررہا ہے ا س جواب میں پاک فوج کے ترجمان بھی اپنی ذمہ داری احسن انداز سے پوری کررہے ہیں
ہندوتوا فیصلوں سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوگی ، یہ بھارتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج نے بھارتی مکاری اور عیاری کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت نے جس گھٹیا رویے اور سوچ کا مظاہرہ کیا ہے ساری دنیا بھارت کا مکروہ چہرہ جان چکی ہے، بھارت یہ پہلی مرتبہ نہیںکررہا بلکہ اس سے قبل 5 اگست کو کشمیر پرجبری قبضے کو کاغذی شکل دینے کی جو بھونڈی کوشش کی ہے ، آج کے دن جہاں ایک طرف پاکستان دوسرے مذاہب کو عزت اور ایک خصوصی مقام دے رہا ہے بھارت نے بابری مسجد کیس کے فیصلے کوسنانے کا واویلہ کرکے پاکستان کے مثبت اقدامات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے ، جو بری طرح ناکام ہوچکی ہے
پاکستان میں کرتاپورراہداری کا افتتاح،بھارت نے جواب میں بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا
میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپربھارتیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ بھارتی مکروہ اورگندی ذہنیت کے چہرے کو دنیا پہلے ہی جانتی ہے اب اس موقع پر جب پاکستان نے بھارت کے شہریوں کو پاکستان میں تمام مذہبی حقوق دے کر ان کی پزیرائی کی ہے بھارت کی بھونڈی حرکت یہ ظاہر کرتی ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان کا دشمن ہے بلکہ اپنے ہی شہریوں کا بھی دشمن ہے ، جنہیں بھارت اپنے ملک میں مذہبی حقوق نہ دے سکا پاکستان نے سارے حقوق اورعزت و احترام دے کر بھارت کے منافقانہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے
بھارتی میڈیا جھوٹا، کل سازشیں اورشرارتیں دم توڑ جائیں گی ، ترجمان پاک فوج