یاماہا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ

0
70

کراچی :اٹلس ہونڈا کے بعد یاماہا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود یاماہا کمپنی نے اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔یاماہا کی جانب سے ماٹر سائیکلوں کی قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے تک کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔

یاماہا وائے بی 125 زی کی قیمت 20 ہزار روپے بڑھاکر 2 لاکھ 31 ہزار 500 روپے جبکہ یاماہا وائے بی 125 ڈی ایکس کی قیمت 22 ہزار روپے بڑھاکر 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے،یاماہا وائے بی آر کی قیمت میں بھی 22 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

یاماہا وائے بی آر 125 جی کی قیمت 22 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 500 روپے جبکہ یاماہا وائے بی آر 125 جی ڈارک گرے 22 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی ہوگئی۔یاد رہے کہ یکم جون کو اٹلس ہونڈا نے بھی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 3 ہزار 600 روپے سے 9 ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا جو کہ کمپنی کی جانب سے رواں سال کا چوتھا اضافہ تھا۔

دوسری طرف انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 33 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 197.59 سے بڑھ کر 197.92 روپے پر بند ہوا ہے۔

پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

Leave a reply