یسین ملک کو سزا کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی

0
103

کشمیری حریت رہنما یسین ملک کو مؤقف سنے بغیر ہندوستانی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائے جانے کے فیصلہ پر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت رہنما یسین ملک کو سزا سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جموں و کشمیر پر ناجائز قابض، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا ہندوستان اگر ان اوچھے ہتھکنڈوں سے یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح جدوجہد آزادی کو دبا لے گا تو یہ اسکی خام خیالی ہے۔ جدوجہد آزادی کی شمع تا صبح آزادی روشن رہے گی۔ پروانے اس شمع آزادی کو کبھی بھجنے نہیں دیں گے۔

یسین ملک کو سنے بغیر سزا سنایا جانا ہندوستانی عدالتی نظام کے ماتھےکا ایک اور بدنماداغ ہے۔ خودکو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت گرداننے والا ہندوستان ایک آزادی کے پروانے یسین ملک سے ڈرگیا۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اعلامیہ کے مطابق ہندوستانی عدالتی فیصلہ کو یکسر مسترد کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ہم یسین ملک سمیت جدوجہد آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہر پروانے کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ تکمیل پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم جدوجہد تکمیل پاکستان سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے!

آسیہ اندرابی کو علاج کی سہولیات نہ ملنے پر مشعال ملک کا بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

یاسین ملک کوجعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے اقدام کی وزیراعظم نے کی مذمت

Leave a reply