یشما گل نے کتوں کو گولی مارنے کے خلاف اپنی آواز بُلند کر دی

0
36

پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل نے کتوں کو گولی مارنے کے خلاف اپنی آواز بُلند کر دی-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرٹی وی اداکارہ یشما گل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مقامی حکام کے دفتر میں موجود ہیں ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک طویل کیپشن بھی تحریر کیا-
https://www.instagram.com/p/CGfJCS4jaOq/?utm_source=ig_embed
ویڈیو میں اداکارہ آفس میں موجود افسران سے سوال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اداکارہ نے روتے ہوئے پوچھا کہ میرے وہ کتے کہاں ہیں جن کو میں نے ویکسین کروائی تھی اور جن کی ذمہ داری میں نے لے رکھی تھی۔

اداکارہ کو ویڈیو میں کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ میں نے لاہور کے دو آوارہ کتوں کی ذمہ داری خود لی تھی اور ان کی باقاعدہ ویکسینیشن بھی کروائی تھی جس کا سرٹیفیکیٹ بھی میرے پاس موجود ہے۔

یشما گِل نے اپنی پوسٹ میں ویکسینیشن کارڈ اور کتوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کتوں کے حوالے سے میں مقامی حکام کے دفتر کو آگاہ بھی کرچکی ہوں کہ یہ دونوں کتے میرے پالتو ہیں اور کسی کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

اداکارہ نے اسٹاف پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ اسکے باوجود آپ نے کتے کو گولی مار دی جس پر اسٹاف ممبر وضاحت کررہا ہے کہ اس نے ایسا کچھ نہیں کیا، مجھ سے جو سینئر ڈیوٹی پر تھا اس سے بات کریں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ میرے بتانے کے باوجود میری غیر موجودگی میں مقامی حکام کے ملازمین کی جانب سے میرے دونوں پالتو کتوں کو گولیاں مار کے ماریا دیا گیا۔

یشما گِل نے کہا کہ میرے کتوں کو مارنے کی ذمہ داری لینے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی حکام نے کہا کہ اگر کوئی بھی کتا گھر سے باہر آیا تو اسے گولی مار دی جائے گی۔

ویڈیو کے کیپشن مین اداکارہ نے لکھا کہ کوئی بھی مخلوق کے لئے اتنا غیر انسانی کیسے ہوسکتا ہے؟

انہوں نے بتایا کہ میں نے 2 آوارہ کتوں کو اپنایا تھا جو کنٹونمنٹ بورڈ کے ہاتھوں بہت اذیت کا شکار تھے۔ اس سے پہلے بھی وہ ایک بار اس کی گردنوں سے اپنے ارد گرد تاروں سے گھسیٹے گئے تھے اور باہر پھینک دیئے چکے تھے لیکن پھر بھی واپس آئے تھے ، انھیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر باہر نکال دیا گیا تھا ، پھر بھی وہ واپس آگئے۔

یشما نے بتایا کہ چنانچہ میں نے ان دونوں کُتوں کو اپنایا اور انہیں ویکسین پلوا دی۔ اور اب مین 7 دن کے بعد واپس آئیں ہوں اور مجھے پتہ چلا ہے کہ ان کو چھاؤنی بورڈ نے گولی مار دی ہے !! جس پر میں بہت تکلیف مین ہوں

انہوں نے لکھا کہ !! ان کتوں سے کبھی بھی کسی کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی ، پھر بھی کسی نے کنٹونمنٹ بورڈ میں شکایت کی اور انہیں گولی مار دی۔

اداکارہ نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم مجھے اپنے کتوں اور ایسے دوسرے کتوں کے لئے انصاف فراہم کرنے میں مدد کریں جو اس طرح کے ظالمانہ انجام کا شکار ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے مارے گئے کتوں کی ویڈیو بھی اپلوڈ کی اور مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو دیکھیں اور خود فیصلہ کریں کہ کیا وہ واقعی کسی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

اداکارہ نے اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو شئیر کی جس میں وہ دوبارہ سے مقامی دفتر میں موجود ہیں اور وہاں پر موجود افسران سے دوبارہ مارے گئے کتوں کے بارے میں بات کر رہی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CGiBKXnjFyY/

نمرہ خان اور یشما گل کی مزاحیہ ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

خود کو پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں محفوظ محسوس کرتی ہوں کومل عزیز

Leave a reply