یاسمین راشد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0
36
yasmeenrashid dr

ڈاکٹر یاسمین راشد کی گلبرگ عسکری پلازہ ہر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں طلبی کا معاملہ , عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ,انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،پولیس نے عسکری ٹاور حملہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل سے طلبی کی درخواست دائر کی ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہے تفتیش کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ڈاکٹر یاسمین راشد تھانہ گلبرگ کے مقدمہ نمبر 1271/23 میں مطلوب ہے ڈاکٹر یاسمین راشد دیگر مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل میں تھی

دوسری جانب پنجاب فرانزک ایجنسی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق یاسمین راشد کی جناح ہاوس پر حملے کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی، حملے کے وقت کی 3 آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاوس میں موجودگی پائی گئی، یاسمین راشد نے ایک ویڈیو کلپ میں ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جانے کا کہا اور دوسری ویڈیو میں یاسمین راشد نے ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جانے کا کہا۔ تاہم خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

Leave a reply