یاسمین راشد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

yasmeenrashid dr

گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی،

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ،ڈاکٹر یاسمین راشد کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہے،تفتیش کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر عدالت بھجوا دیا ، عدالت نے یاسمین راشد کو چودہ دن کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی،

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کا حکم دے دیا گیا،

دوسری جانب پنجاب فرانزک ایجنسی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق یاسمین راشد کی جناح ہاوس پر حملے کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی، حملے کے وقت کی 3 آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاوس میں موجودگی پائی گئی، یاسمین راشد نے ایک ویڈیو کلپ میں ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جانے کا کہا اور دوسری ویڈیو میں یاسمین راشد نے ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جانے کا کہا۔ تاہم خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

Comments are closed.