9مئی واقعات میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی،
ڈاکٹر یاسمین راشد سے 9 مئی واقعات میں استعمال ہونے والا موبائل اور گاڑی برآمد کرلی گئی ،،لاہور کی انسداد دہشتگری کی عدالت نے یاسمین راشد سمیت 12 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 12 ملزموں ارباز،طاہر،غلام عباس،زاہد،علی حمزہ سمیت 12ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی عدالت نے دیگر 22 شریک ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کر لی
فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ ضمانت ملنے والے 22 ملزموں میں زیادہ تر نابالغ لڑکے شامل ہیں ،4 ملزموں کے حق میں بیلف رپورٹ موجود تھی
ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزموں نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی ،ڈاکٹر یاسمین سمیت دیگر پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں یاسمین راشد سمیت دیگر ملزموں پر تھانہ شادمان نے مقدمہ نمبر 768/23 درج کر رکھا ہے
دوسری جانب پنجاب فرانزک ایجنسی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق یاسمین راشد کی جناح ہاوس پر حملے کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی، حملے کے وقت کی 3 آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاوس میں موجودگی پائی گئی، یاسمین راشد نے ایک ویڈیو کلپ میں ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جانے کا کہا اور دوسری ویڈیو میں یاسمین راشد نے ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جانے کا کہا۔ تاہم خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
یاسمین راشد پر 9 مئی کے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق لاہور میں درج تین مقدمات میں بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی تاہم ہفتہ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو کور کمانڈر لاہور کی ہائش گاہ میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو 23 دیگر ملزمان سمیت بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا 9 مئی کے احتجاج سےمتعلق دیگرمقدمات کی وجہ سے انہیں رہا نہیں کیا گیا اور پھر دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا