یزیدی سرکار اب سندھ کا پانی بند کر رہی ہے،شیری رحمان کا دعویٰ
پیپلز پارٹی نے تونسہ پنجند لنک کینال کھولنے کی مخالفت کر دی،اسرا سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا
پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے تونسہ پنجند لنک کینال دوبارہ کھول دیا ہے،ارسا کے اجلاس میں تین صوبوں نے اس فیصلے کی مخالفت کی، سندھ کو پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنا ہے، سندھ کو اپنے حصہ کے پانی سے محروم کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی عمل ہے،یزیدی سرکار اب سندھ کا پانی بند کر رہی، پاکستان کی جی ڈی پی میں سندھ کا زرعی شعبہ 23% حصہ ڈالتا ہے، اس حکومت میں نہ صرف زرعی معیشت بلکہ صوبے بھر میں ان گنت کاشتکاروں کی زندگیاں اور معاش بھی خطرے میں ہے،
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ارسا کو تونسہ پنجند لنک کینال کھولنے کے فیصلے کو واپس لینا ہوگا، پیپلز پارٹی اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے،
قبل ازیں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ غیرقانونی تونسہ پنجند لنک کینال اور متنازع چشمہ جہلم لنک کینال پر غیرقانونی طور پر پاور پلانٹ لگانے کے عمل کو فی الفور روکا جائے، غیرقانونی تونسہ پنجند لنک کینال کو مسلسل کھولنا کسی صورت قبول نہیں،
ارسا نے وضاحتی بيان دیتے ہوئے کہا کہ تونسہ پنجند لنک کینال پر کوئی پاور ہاؤس منصوبہ زیر غور نہیں، سندھ پانی کے غلط اعدادوشمار پیش کررہا ہے۔ارسا کے مطابق سندھ بلوچستان کے حصے کا پانی بھی خود استعمال کررہا ہے، سندھ کو 7 لاکھ ایکڑ فیٹ پانی منگلہ ڈیم سے بھی فراہم کیا گیا۔
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف
حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان