یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہو رمیں منی لانڈرنگ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے
شہباز شریف نیب عدالت پہنچ گئے#baaghitv #pakistan #punjab #lahore #court #nab @pmln_org @CMShehbaz pic.twitter.com/esoFOM6oxg
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 20, 2021
جج جواد الحسن نے شہبازشریف سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں جو کچھ کہا اس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا ،نیب کو کرپشن نہیں ہر منصوبے میں بچت ملے گی ،یہ منی لانڈرنگ کیس میں قیامت تک میرے خلاف دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے
شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ ابھی تک میرا میڈیکل بورڈ نہیں بن سکا،جیل والوں نے بتایا رپورٹس عدالت میں پیش کردیں، جس پر عدالت نے کہا کہ اس درخواست پر آج آرڈر کردوں گا،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ڈیلی میل میں خبر شائع کر کے پاکستان کو بدنام کیا گیا، نیب کو کرپشن نہیں، ہر منصوبے میں پیسے کی بچت ملے گی،خبر شائع ہوئی تو برطانوی حکومت نے اتوار کو آفس کھول کر تحقیقات کیں، برطانیہ میں اتوار کی چھٹی اہم ہوتی ہے، برطانیہ میں اتوار کو دفاتر کھول کر تحقیقات کی گئیں،یہ الٹے بھی ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے،
کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف
جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے
کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی
الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟
شہباز شریف نے عدالت کے منع کرنیکے باوجود پریس کانفرنس کر ڈالی،لگائے سنگین الزام
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،
حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے
مریم نواز کی عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات، پولیس کی بھاری نفری اچانک طلب کر لی گئی