ہدایت کار ندیم بیگ کے آنے والے میگا کاسٹ تھرلر ڈرامے ’صنف آہن‘ میں پانچ پاکستانی اداکاراؤں کے کرداروں کے بعد اب سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے کردار کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : اس سے قبل سجل علی کے کردار کا ٹیزر 13 نومبر کو جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں ایک عام لڑکی سے فوجی افسر بنتے دکھایا گیا تھا ان کے بعد کبریٰ خان اور یمنیٰ زیدی کے کرداروں کے ٹیزر 15 نومبر کو جاری کیے گئے تھے، جن میں انہیں پاک فوج کا حصہ بنتے دکھایا گیا تھا 17 نومبرکو سائرہ یوسف اور رمشا خان کے کرداروں کے ٹیزر جاری کردیئے گئے، جن میں انہیں پاک میں شامل ہوکر روایات کو تبدیل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تاہم اب’صنف آہن‘ میں یحالی تاشیا پاکستانی اداکاراؤں سجل علی، یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، رمشا خان اور سائرہ یوسف کے ہمراہ فوجی روپ میں دکھائی دیں گی۔
یحالی تاشیا ’صنف آہن‘ میں سری لنکن فوجی کیڈٹ ’نتھمی پریرا‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو تربیت حاصل کرنے پاکستان آتی ہیں جاری کیے گئے ٹیزر میں انہیں دیگر اداکاراؤں کے ہمراہ پاکستان میں سخت ملٹری ٹریننگ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
"صنف آہن” :رمشا خان اور سائرہ یوسف کے کرداروں کے ٹیزر جاری
ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ سری لنکن فوجی کیڈٹ دوران تربیت نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرتی ہیں بلکہ وہ اردو زبان بھی بولنا سیکھ جاتی ہیں ٹیزر میں وہ سجل علی کو بتاتی ہیں کہ ان کے ہمسفر سری لنکا میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔
ٹیزر میں سری لنکن اداکارہ کے یونیفارم پر نہ صرف اپنے ملک بلکہ پاکستان کا بیج بھی آویزاں دکھایا گیا ہے اور انہیں بتایا جاتا ہے کہ ان پر دو ملکوں کی ذمہ داری ہے، اس وجہ سے وہ ہر کام احتیاط کے ساتھ سر انجام دیں۔
صنف آہن میں تمام اداکاراؤں کے کرداروں کےٹیزر جارہ کر دیئے گئے ہیں تاحال ڈرامے کے مرد کرداروں کے ٹیزر جاری نہیں کیے گئے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ مرد کرداروں کو ٹریلر میں دکھایا جائے گا۔
’صنف آہن‘ میں اداکارہ سجل علی کبریٰ خان اور یمنیٰ زیدی کے کرداروں کے ٹیزر جاری
’صنف آہن‘ کی کہانی خواتین پر مبنی ہے اور ڈرامے کی مرکزی کہانی پانچ لڑکیوں سجل علی، یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، رمشا خان ، سائرہ یوسف اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے فوجی افسر بننے کے گرد گھومتی ہے ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر، علی رحمٰن، عثمان پیرزادہ اور صبا حمید بھی شامل ہیں۔
ڈرامے کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جب کہ اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید اور ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔
ڈرامے کو جلد اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، تاہم اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔