یورپی پارلیمنٹ میں ہونے والی ہے بھارت کی رسوائی، گورنر پنجاب نے کیا اہم اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کل یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کے حق میں قرارداد منظورہوگی،یورپی پارلیمنٹ میں کل بھارتی شہریت بل کومسترد کردیاجائے گا،بھارتی شہریت بل کی قرارد اد پر 154 ارکان نے دستخط کردیئےہیں
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ یورپ میں پاکستان کے لیے جی ایس ٹی پلس لےکرآنامیرے لیے اعزازہے،جی ایس ٹی پلس کی بدولت پاکستان کو15بلین ڈالرملے،
گورنر پنجاب سے ڈیفڈ کی پاکستان میں نمائندہ اینابل گیری کی ملاقات کی ملاقات میں شعبہ صحت اور تعلیم کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی، گورنر نے ڈیفڈ کی پاکستان میں کارکردگی کو سراہا ،ملاقات میں تعاون کو مزید بڑھانے اور نئے پروگرام شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر کے در میان رابطہ ہوا ہے، ٹیلی فونک رابطے میں یورپی پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف قراراداد ‘مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی،
یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیمو کاستالدو کا کہنا تھا کہ بھارت اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوشش قابل تعریف ہے۔
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان
کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی
گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونے پر آپ کے شکر گزار ہیں۔ بھارت کیخلاف قراراداد پر 154 یورپی اراکین کے دستخط خوش آئند ہے۔ قرارداد کی منظوری کیلئے میں خود بھی یورپی اراکین پارلیمنٹ سے رابطے میں ہوں۔ دی اکانومسٹ نے بھارت کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے ننگا کر دیا ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کا دعویدار بھارت دہشت گردی اور انتہاء پسند بن ملک بن چکا ہے۔ ہر پاکستانی خون کے آخری قطرے تک کشمیر یوں کیساتھ ہے۔ بھارت کا متنازعہ شہر یت قانون انسانیت اور انسانی حقوق کا قتل عام ہے
کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔
احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام
متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج
متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج
متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..
مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج
بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان
واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
گورنرپنجاب نے یورپی پارلیمنٹ کے 751 اراکین کو بھارتی دہشت گردی بارے لکھا خط








