یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر،گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی
اسلام آباد ،الیکشن کمیشن میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی
ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی ارکان قومی اسمبلی کیپٹن جمیل اور فہیم خان لیکشن کمیشن میں پیش ہوئے یوسف رضا گیلانی اورفرخ حبیب کے وکلا بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے درخواست گزار فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیئے ،ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عبوری حکم کے مطابق کیس کو آگے بڑھاتے ہیں،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ویڈیو میں موجود ارکان قومی اسمبلی کو فریق بنانے کی ہدایت دی گئی تھی،ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم نے کہا کہ سب ارکان قومی اسمبلی ہمارے لیے قابل احترام ہیں،یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر ہیں، ارکان قومی اسمبلی کے جواب پر مخالف فریقین نے اعتراضات کیے
کیپٹن ر جمیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب کو ہم تسلیم کرتے ہیں، الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ دستخط کے معاملے کو ختم کر کے کیس کو آگے بڑھانا چاہیے،الیکشن کمیشن نے عالیہ حمزہ کی یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواست بحال کر دی ،وکیل علی حیدر گیلانی نے کہا کہ حفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا،
گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں
بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟
ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ
مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟
سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان
سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ
آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی
واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چیلنج کر دیا ہے