سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ وہ جدہ میں پہلے سے اپنے گھر میں موجود ہیں۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حسین نواز نے نجی ٹی وی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ ایک جھوٹے چینل نے میری تصویر لگا کر یہ خبر چلائی ہے میں جدہ اپنے گھر جو حرم پاک سے ایک گھنٹے کی دوری پر ہے میں پہلے ہی سے موجود ہوں-
وزیراعظم عمرہ کیلئے سرکاری خرچ پر سعودی عرب نہیں جا رہے، وفاقی وزیر
https://twitter.com/Hussain_NSharif/status/1518731450996113408?s=20&t=Kb6irGZnrv1efW5nZyUG9w
انہوں نے بتایا کہ اپنے ذاتی اخراجات پر یہاں آیا ہوں نہ تو پہلے کبھی سفارتخانے سے کوئی سہولت حاصل کی نہ اب کروں گا ایسی خبریں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے 3 روزہ دورہ سعودی عرب کی تیاریاں جاری ہیں 27 اپریل کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے ہیںاور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو اپنے ہمراہ اپنے اخراجات پر سعودی عرب جانے کی دعوت دی اور ابتدائی فہرست کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں اتحادی جماعتوں کے قائدین سمیت کُل 53 ارکان شامل ہوں گے۔
‘عمران خان کس کے خرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے:اہم ساتھی نے حقیقت بیان کردی
جس کے بعد خبریں تھیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف چارٹرڈ طیارے میں عمرہ کے لیے سرکاری خرچ پر سعودی عرب جارہے ہیں اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جب عمران خان نے سرکاری اخراجات میں کمی کی پالیسی اپنائئ تھی تو بہت سارے صحافیوں نے اس کا مذاق بنایااب سعودی عرب کے دورے میں پوراجہاز لے جایا جا رہا ہے جس میں وہ صحافی جن پر وزیر اعظم ہاؤس کے کھابے کھل چکے ہیں وہ اللہ سے گناہ بخشوانےجائیں گے لیکن سرکاری خرچ پر، کیا یہ عمل شرعی ہے؟-
وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی، پی آئی اے کو یومیہ کتنا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے؟
بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی خبر کی تردید کی تھی اور فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیر اطلاعات کو صحافیوں کے خلاف ایسا بے ہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پہ نہیں جا رہے، فیک نیوز پی ٹی آئی کی پہچان اور جھوٹ طرہ امیتاز ہے پہلے یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جارہا، وزیراعظم شہباز شریف بھی کمرشل پرواز پر جا رہے ہیں، شہباز شریف اپنےذاتی خرچ پر سعودی عرب جا رہے ہیں۔
انہوں نےکہا تھا کہ شہبازشریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب 10 سال تک بیرون ملک سفر کے اخراجات ذاتی جیب سے کرتے رہے ہیں لیکن سچائی اور پی ٹی آئی دو متضاد چیزیں ہیں، میڈیا نے چونکہ احسان کیا تھا عمران خان نے 4 سال اپنے شَر سے میڈیا کو اُس کا خوب بدلہ دیا-