سعودی عرب جانےوالےقافلےمیں شریف خاندان کےصرف14افراد اور دوخادمائیں شامل ہیں

0
58

اسلام آباد : شریف خاندان کے 14 افراد ، 2 نوکرانیاں اور عمران خان کے قریبی ساتھی بھی شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے قافلے میں شامل ہیں

وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر جانے والے افراد کی فہرست سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ 74 افراد کا وفد 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کرے گا ۔ اس وفد میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان، ذاتی سٹاف اور شریف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو وفد کی فہرست بھجوا دی گئی ہے اور انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سامنے آنے والی فہرست کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، محمود اچکزئی اور محسن داوڑ سمیت اتحادی جماعتوں کے 16 سربراہان و ایم این ایز سعودی عرب جائیں گے۔ دفتر خارجہ کے دو افسران، وزیر اعظم کے پرسنل سٹاف کے چار ارکان اور سیکیورٹی سٹاف کا ایک رکن بھی سعودی عرب کے دورے پر جائے گا۔

اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و امور مشرقِ وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی کا نام بھی وفد میں شامل ہے۔

حمزہ شہباز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت شریف خاندان کے 10 افراد اسلام آباد سے جدہ پہنچیں گے، ان میں حمزہ شہباز کی گھریلو ملازمہ بھی شامل ہیں۔ سلیمان شہباز کا خاندان اور ان کی نوکرانی سمیت چار افراد دوحہ سے جدہ پہنچیں گے جب کہ لندن سے حسین نواز اور ان کی اہلیہ سعودی عرب جائیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف رواں ماہ کی 27 تاریخ کو دورہ سعودی عرب پر جائیں گے ، وزیر اعظم کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان بھی ہوں گے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

ادھر اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کیلئے پی آئی اے سے بوئنگ777مانگ لیا گیا، عمران خان دورمیں کبھی بیرون ملک دورے کیلئے پی آئی اے کا طیارہ نہیں مانگا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کیلیے وزارت خارجہ نے پی آئی اے سے بوئنگ777مانگ لیا۔

اس سلسلے میں وزارت خارجہ کی جانب سے پی آئی اے کے سی ای او کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کو احکامات دیئے گئے کہ بوئنگ777 اسٹینڈ بائی رکھا جائے۔

 

ذرائع نے کہا ہے کہ خصوصی پرواز اسلام آباد سے مدینہ ،جدہ ریاض اور واپس اسلام آباد آئے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان دورمیں کبھی بیرون ملک دورےکیلئےپی آئی اےکاطیارہ نہیں مانگا گیا جبکہ اس کے برعکس ن لیگ دور میں ہمیشہ بیرون ملک دوروں کیلئے پی آئی اے کے طیاروں کو استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ دور میں پی آئی اے کے طیاروں کے استعمال سے ایئر لائن کو مالی نقصان بھی ہوا۔

خیال رہے وزیر اعظم شہباز شریف 27 اپریل کو وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوں گے، ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

Leave a reply