زید علی نے مداحوں کو پرفیکٹ شادی کا راز بتا دیا

0
58

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی کا کہنا ہے کہ پرفیکٹ اور کامیاب شادی وہ ہوتی ہے جو اُن دو لوگوں کے درمیان ہو جو نامکمل ہوں-

باغی ٹی وی:زید علی اکثر وبیشتر سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور کامیاب شادی شدہ زندگی کے حوالے سے مداحوں کو پیغامات شئیر کرتے ہیں – تاہم زید علی نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یمنیٰ کے ہمراہ کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں جو میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کو بیان کرتی نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں زید علی کی اہلیہ یمنیٰ ہاتھ میں پھول پکڑے اپنے شوہر کے گلے لگتی نظر آرہی ہیں اور دونوں ایک ساتھ بے حد خوش اور دلکش نظر آ رہے ہیں-

یوٹیوبر نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو کامیاب شادی سے متعلق اہم پیغام دیا اور کہا کہ پرفیکٹ اور کامیاب شادی وہ ہوتی ہے جو اُن دو لوگوں کے درمیان ہو جو نامکمل ہوں۔

زید علی نے کہا کہ اس طرح کے لوگ کبھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑتے ہیں اور ہر اچھے برے وقت میں اپنے پارٹنر کا ہاتھ تھامے رکھتے ہیں۔

زید علی کے اس مثبت بھرے پیغام کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے –

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں زید علی اور اُن کی اہلیہ یمنیٰ کا رومانوی گانا ’گلاں تیریاں میٹھیاں‘جاری ہوا تھا جسے خوب پذیرائی حاصل ہوئی اس گانے کے گلوکار بلال خان ہیں جبکہ گانےکی کہانی زید علی اور یمنیٰ کی محبت کے گَرد گھومتی نظر آتی ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست سن 2017 میں یمنیٰ سے شادی کی تھی اور کینیڈا میں مقیم ہیں-

زید علی اور یمنیٰ کے نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

Leave a reply