اسلام آباد ہائیکورٹ، زین قریشی کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست پر نوٹس جاری

0
87
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائی کورٹ ،شاہ محمود قریشی کے بیٹے ایم این اے زین قریشی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کا کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نےسیکرٹری داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد ،آئی جی اسلام آباد ، چاروں صوبوں کے آئی جیز اور ایف آئی اے سے بھی رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے زین قریشی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی

زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ آپکی درخواست پر اعتراض ہے کہ دوسرے صوبوں سے یہ ہائیکورٹ کیسے رپورٹ مانگ سکتی ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ہم یہاں سے باقی صوبوں کو ہدایات کیسے دیں ،وکیل علی بخاری نے کہا کہ اسی ہائیکورٹ سے عمر ایوب کیس میں سارے صوبوں سے رپورٹ منگوائی گئی تھی، عدالت نے استفسار کیا کہ عمر ایوب کیس کی کس بینچ نے سماعت کی تھی ، وکیل علی بخاری نے کہا کہ عمر ایوب کیس میں چیف جسٹس نے سماعت کی تھی،عدالت نے کہا کہ آپ اُس آرڈر کاپی جمع کروادیں ، ہم نوٹس کر رہے ہیں ،تفصیلات مانگ لیتے ہیں ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپکے علم میں ہے دوسرے صوبوں میں کوئی مقدمہ درج ہے، وکیل علی بخاری نے کہا کہ پرسوں ہم نے پنڈی سے 12 اور فیصل آباد سے دو کیسوں میں کیسوں میں ضمانت کروائی ہے ، عدالت نے زین قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ طلب ، سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی.

نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

Leave a reply