چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب قتل کیس کا معمہ حل، ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ پولیس نے ڈھائی سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ شیخ کلے سردریاب سے اغواء ہونے والی ڈھائی سالہ بچی زینب جبہ کورونہ سے مردہ حالت میں برآمدہوئی تھی۔ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل درانتی، Sexual Tabletاور بچی کی جوتی برآمد کر لی گئی
مورخہ 6اکتوبر 2020کو رات کے 9:30بجے اختر منیر ولد نصیر اللہ سکنہ شیخ کلے نے تھانہ پڑانگ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی زینب جوکہ دوپہر 1بجہ گھر سے کھیل کود کے لئے نکلی اور تاحال لاپتہ ہے۔ اختر منیر کی مدعیت پرمقدمہ علت412 جرم 364A رجسٹر ہوئی اور تفتیش شروع ہوئی۔دوران تفتیش صبح بچی کی لاش جبہ کورونہ کے کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ موقع پر ڈاکٹروں نے بچی کی لاش کاسرسری ملاحظہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں بچی کے جسم سے ڈی این اے کے لئے نمونے لے کر پو سٹ مارٹم کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے دوران بچی سے جنسی زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی۔ ایف آئی آر میں بچی سے جنسی زیادتی اور قتل کی دفعات کا اضافہ کیا گیا۔
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف
موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم
درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی
زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ
آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے
موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا
اس افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختوخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ریجنل پولیس آفیسر مردان شیر اکبر خان کی زیر نگرانی ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کی سربراہی میں ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ درویش خان، ایس پی انوسٹی گیشن مردان محمد آیاز خان،ایس پی انوسٹی گیشن صوابی بنارس خان، ڈی ایس پی سٹی بشیر خان یوسفزئی، ڈی ایس پی تنگی خالد خان، ایس ایچ او سٹی ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ اشفاق خان،سی ائی او انسپکٹر بشیر خان، اے ایس ائی کلیم خان، اے ایس ائی موسی خان، اے ایس ائی مجیب خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل مختلف ٹیمیں ٹیم تشکیل دی۔
جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کرتے ہوئے388گھروں کی پروفائلنگ کی اور60سے 70مشتبہ افرادکے علاوہ مقتولہ کی لاش کی اطلاع دینے والے اسرار خان ولد عمرگل ساکن مشتا ق آباد حال شیخ کلے کو شامل تفتیش کیا۔اس دوران تفتیشی ٹیم نے اصل ملزم لعل محمد عرف بدا تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔دوران انٹاروگیشن ملزم لعل محمد عرف بدا نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے تمام حقائق بیان کئے۔گرفتار ملزم کا تعلق زینب کے گاؤں شیخ کلے سے ہے۔ملزم کی نشاندہی پر آلہٰ قتل درانتی، بچی کے جوتے، موبائل فون جبکہ مزیدتین عدد Sexual Tablet برہان الدین سکنہ شیخ کلے کے دوکان سے برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف تھانہ پڑانگ میں 364A-302-376-53-37CPA کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔